Vinkmag ad

فِٹنس کے پانچ اصول

کیا آپ جانتے ہیں کہ فِٹ رہنے سے جسم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ پھر ہم اپنی پسند کی تمام سرگرمیاں مثلاً کھیل کود اور بھاگ دوڑبا آسانی کرسکتے ہیں اور ذہنی طور پر بھی اچھا محسوس کرتے ہیں۔ فِٹ رہنے کی ایک ٹرِک یہ ہے کہ ہم ان پانچ اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

پہلا اصول

کچھ بچے اپنی پسند کی گنی چنی چیزیں ہی کھاتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ ڈِش کھانا کوئی بری بات نہیں مگر مسلسل ایک ہی چیز کھاتے رہنے سے ہم مختلف ذائقوں اور ضروری غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لئےکھانے میں گوشت، سبزیاں، دالیں، پھل اور میوہ جات سب ہی کو شامل کریں۔

دوسرا اصول

دودھ ضرور پیئیں کیونکہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط رہنے کے لئے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جس کا سب سے اچھا ذریعہ دودھ ہے۔

تیسرا اصول

کھانا کھاتے وقت اپنے جسم پر بھی دھیان دیں کہ وہ کیا پیغام دے رہا ہے۔ اگر پیٹ بھرا محسوس ہونے لگے تو ہاتھ روک لیں۔ ضرورت سے زیادہ کھانا آپ کو موٹا کرسکتا ہے جس سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

چوتھا اصول

دن میں دو گھنٹے سے زیادہ ٹی وی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال نہ کریں۔ ان کو مسلسل قریب سے دیکھنا سردرد اور آنکھوں میں تھکاوٹ اور درد کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ زیادہ بیٹھنے سے وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔ اس کے بجائے آپ سائیکل چلائیں، باسکٹ بال کھیلیں یا تیراکی کریں۔

پانچواں اصول

اپنی پسند کی جسمانی سرگرمیوں کی ایک فہرست بنائیں جس میں کرکٹ، مارشل آرٹس یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پھر اپنے والدین کی مدد سے ان کو روزانہ باقاعدگی سے سرانجام دیں۔

rules to stay fit, fitness tips, children and fitness, healthy children

Vinkmag ad

Read Previous

ناک کی صفائی

Read Next

جلد سے متعلق دلچسپ معلومات

Leave a Reply

Most Popular