Vinkmag ad

جلد سے متعلق دلچسپ معلومات

جلد سے متعلق دلچسپ معلومات

٭جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا بیرونی عضو ہے۔

٭انسانی جسم کے کُل وزن میں 15 فی صد وزن صرف جلد کا ہوتا ہے۔

٭ایڑیوں کی جلد سب سے موٹی جبکہ پپوٹوں کی جلد سب سے پتلی ہوتی ہے۔

٭خواتین کے مقابلے میں مردوں کی جلد 25 فیصد موٹی ہوتی ہے اورساخت میں ذرا سخت بھی ہوتی ہے۔ اس کے برعکس خواتین کی جلد پتلی اورنازک ہوتی ہے۔ اس فرق کی وجہ دونوں کے ہارمونز ہیں۔

٭ہماری جلد ایک منٹ میں 30,000سے 40,000مردہ خلیوں کو جھاڑتی ہے اور28 دن بعد نئی بن جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گھروں اور دفتروں میں عموماً 70 سے 80 فی صد گرد جلد کے مردوں خلیوں پرمشتمل ہوتی ہے۔

٭جلد کی ایک نہیں بلکہ تین تہیں ہوتی ہیں ۔ سب سے اوپری تہہ ایپی ڈرمِس کہلاتی ہے۔ یہ جلد کے نئے خلیے بنانے، اس کو رنگت دینے اور اس کی حفاظت میں اپنا کردارادا کرتی ہے۔

٭اس کی دوسری تہہ میں پسینے اورتیل بنانے والے غدود ہوتے ہیں۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو برقراررکھتی ہے مثلاً گرم موسم میں اس تہہ میں موجود پسینے کے غدود متحرک ہوکرپسینہ نکالتے ہیں اورجسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ اسی طرح سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑجاتی ہیں جوجلد تک جانے والے گرم خون کی مقدارمیں کمی پیدا کرتی اورخون کی گرمائش جلد کے ذریعے خارج ہونے کے امکانات کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بال اگانےاورچیزوں کو محسوس کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔

٭تیسری تہہ میں موجود چکنائیاں پٹھوں اورہڈیوں کو چوٹ سے متاثرہونےسے بچاتی ہیں۔

٭جلد کی کچھ رگیں دماغ کی بجائے پٹھوں سے جڑی ہوتی ہیں۔ یہ ریڑھ کی ہڈی کی مدد سےحرارت یا درد کی صورت میں فوری رد ِعمل دیتی ہیں۔

٭جلد میں موجود خاص قسم کے خلیے میلانن نامی مواد بناتے ہیں جو جلد کو رنگت دیتا ہے۔ اس کی جتنی زیادہ مقدار ہوگی اتنی ہی جلد کی رنگت گہری ہوگی۔

٭جلد کی بالائی سطح کو مائیکرو بائیوٹا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پر کروڑوں زندہ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ یہ نقصان دہ نہیں ہوتے اور امیون سسٹم کے خلیوں کو جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭جلد کی صحت کے لئے نیند بہت ضروری ہےکیونکہ یہ سوتے وقت اپنی مرمت کے لئے کولیجن نامی پروٹین پیدا کرتی ہے جو اسےطاقت اورلچک دیتا ہے۔ اس کے برعکس نیند کی کمی کی وجہ سے کارٹیسول نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے جوجلد میں سوزش پیدا کرتا ہے اور اسے مرجھائی ہوئی بنا دیتا ہے۔

٭خشک ہوا سے جلد روکھی ہوجاتی ہےجو خارش اوربےسکونی کا باعث بنتی ہے۔ جب اوپری تہہ متاثر ہوتی ہے تو باقی جسم میں انفیکشن اوربیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

٭خون کی فراہمی جلد کو صحت مند رکھتی ہےلیکن تمباکونوشی جلد کو پہنچنے والے خون کی مقدارمیں کمی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اہم غذائی اجزاء میں بھی کمی لاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جلد پرجھریاں پڑجاتی ہیں اوروہ دورنگی ہوجاتی ہے۔

facts about skin, interesting information related to skin

Vinkmag ad

Read Previous

فِٹنس کے پانچ اصول

Read Next

اچھلتے، پھدکتے انسان دوست خرگوش

Leave a Reply

Most Popular