Vinkmag ad

کپڑوں پرضدی داغ بھگائیں

کپڑوں پرضدی داغ بھگائیں

بعض اوقات بچے سکول کا کام کرتے ہوئے روشنائی یا کھانا کھاتے ہوئے سالن کوکپڑوں پرگرا دیتے ہیں جس سے کپڑوں پرسخت داغ بن جاتے ہیں۔ یہ ایسے ضدی ہوتے ہیں کہ دھل جانے کے بعد بھی اپنا نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ ان سے چھٹکارا پانے کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں

٭کپڑوں پرچائے گرجائے تو فوراً ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اوراس پرواشنگ پاؤڈرلگا کرپانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی میں 30 منٹ کے لیے اسے بھگو دیں اوردھو لیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ داغ پر بیگنگ سوڈا ڈال کر پانچ منٹ چھوڑیں اورپھردھولیں۔

٭اکثرکپڑوں پر پسینے کے داغ رہ جاتے ہیں۔ ان کو ختم کرنے کے لیے سرکہ بہترین انتخاب ہے۔ داغ کی جگہ پر سرکہ ڈالیں اورساتھ ہی تھوڑاسا نمک بھی چھڑک دیں۔ کپڑے کو اچھی طرح ملنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں‘ داغ ختم ہو جائے گا۔

٭کپڑوں پر زیادہ دیراستری پڑی رہے تواس پرداغ لگ جاتا ہے۔ اسے صاف کرنے کے لئے روئی کے ٹکڑے پرسرکہ لگا کر اس جگہ پرملیں اوربعد میں کسی کپڑے سے صاف کردیں۔ اگر داغ برقراررہے تو اس عمل کو دہرائیں۔

٭کپڑوں پرتیل کا داغ لگ جائے تواس پرٹھنڈا پانی ڈالیں۔ پھربرتن دھونے والا مائع صابن ڈالیں اورکسی پرانے برش سے اس کورگڑیں‘ پھر گرم پانی سے کپڑے کودھو لیں۔

٭کپڑے پرکیچپ کا داغ لگ جائے تو ایک کپ گرم پانی میں برتن دھونے والا صابن ڈال کر ایک محلول سا بنا لیں۔ اس میں نشان لگے حصے کو بھگو کررکھ دیں اوربعد میں دھولیں۔

٭سفید شرٹ پرداغ لگ جائے تودھونے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ تھوڑے سے سرکے میں مائع صابن ڈال کراچھی طرح حل کرلیں۔ پھر کپڑے پربیگنگ سوڈا اورتیا ر کردہ محلول ڈالیں اورٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ ضرورت پڑنے پراس عمل کو دہرائیں۔

cloth stains, how to get rid of stains

Vinkmag ad

Read Previous

ناشتا ضروری کیوں

Read Next

ناک کی صفائی

Leave a Reply

Most Popular