ناشتا ضروری کیوں

ناشتا ضروری کیوں

رات کے کھانے اورصبح کے ناشتے کے درمیانی وقت میں جسم کوغذائیت نہیں ملتی نتیجتاً صبح سویرے جسم کوتوانائی کے لئے خوراک درکارہوتی ہے۔ اس کے بغیر دن کا آغاز کرنا ایسے ہے جیسے گاڑی کوپوری طرح تیار کئے بغیر اس سے کام لیا جائے۔

ناشتا کرنے سے آپ تازہ دم ہوجاتے ہیں‘ بھوک اورناتوانی کا احساس ختم ہوتا ہے اورارتکازاورکارکردگی بہترہوتی ہے۔ دوسری صورت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے‘ تھکاوٹ کا احساس غالب رہتا ہے‘ جمائیاں آتی رہتی ہیں اورپھرجلدی بھوک بھی لگ جاتی ہے۔ بچے ناشتا کئے بغیرسکول جائیں توکچھ دیربعد ان کی بلڈ شوگرکم ہو جاتی ہے لہٰذا وہ پڑھائی پرتوجہ نہیں دے پاتے۔ اساتذہ اسے لاپروائی سمجھتے ہیں حالانکہ مسئلہ کہیں اورہوتا ہے۔ کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لئے بھی ناشتہ نہیں کرتے حالانکہ یہ فائدہ مند نہیں ہوتا۔ایسے افراد لنچ سے پہلے سنیکس وغیرہ کھاتے رہتے ہیں یا دوپہر کے وقت زیادہ کھا لیتے ہیں۔ کھانا چھوڑدینا اورپھراچانک زیادہ کھا لینا‘ دونوں نقصان دہ ہیں۔

ناشتے میں کھائیں کیا

٭دلیہ اچھی غذا ہے اس سے وزن نہیں بڑھتا۔

٭جو لوگ ڈبل روٹی کے سلائس پسند کرتے ہیں‘ انہیں چاہئے کہ سفید کی بجائے برآن بریڈ استعمال کریں۔ اس میں فائبرزیادہ ہوتا ہے اوراس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 ٭آپ پراٹھا کھانا چاہتے ہیں تواس پرصرف ایک چمچ آئل ڈالیں۔

٭بہترین ناشتا اسے کہیں گے جس میں پروٹین اورکاربوہائیڈریٹس شامل ہوں۔ اس لئے روٹی کے ساتھ دہی اورانڈے کا استعمال لازماً کریں۔

٭پھل کھانا پسند نہ ہو تو سیب ،کیلے یا اپنی پسند کے پھلوں اوردہی کو بلینڈ کرکے سمودی بنا لیں۔ یہ بھرپورغذائیت کی حامل ہوگی۔

٭گھر کا پکا ہوا ایک کباب بھی بہت اچھا انتخاب ہے۔

انڈے کا آملیٹ بنا کرکھائیں اوراس میں مختلف سبزیاں مثلاً شملہ مرچ اوربندگوبھی ڈالی جا سکتی ہے۔ اس سے غذا متوازن اورذائقہ بہتر ہوجائے گا۔

٭جام استعمال نہ کریں اورسفید آٹے کی جگہ جو کا آٹا استعمال کریں۔

٭ناشتے میں بیکری کی اشیاء کا کبھی کبھاراستعمال تو ٹھیک ہے لیکن انہیں معمول نہیں بنانا چاہئے۔

 importance of breakfast, healthy breakfast options

Vinkmag ad

Read Previous

نئے سال میں خوش کیسےرہیں

Read Next

کپڑوں پرضدی داغ بھگائیں

Leave a Reply

Most Popular