Vinkmag ad

مفروضات کی حقیقت

مفروضات کی حقیقت

جب کبھی کمزوری محسوس ہو تو ڈرپ لگوا لینی چاہئے۔

لوگوں کا خیال ہے کہ کمزوری محسوس کرنے پر شوگر ڈرپ لے لینی چاہیے تاکہ فوری طور پر توانائی بحال کی جاسکے۔ یہ تصور بالکل غلط ہے۔ تاہم کچھ خاص علامات کے ظاہر ہونے مثلاً شوگر لیول کے کم ہوجانے یا کھانے کی مناسب مقدار نہ ملنے پر کمزوری محسوس ہونے لگے تو ڈرپ لگوائی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کا فیصلہ کرنا ڈاکٹر کاکام ہے کہ جسم کو گلوکوز کی کس حد تک ضرورت ہے۔ اگر گلوکوز ڈرپ کا استعمال بلا ضرورت اورلگاتارکیا جائے تو اس سے وزن بڑھ سکتا ہے۔ اس لئے کہ گلوکوز بنیادی طور پرچینی ہے جو کیلوریز کی تعداد بڑھا دیتی ہے۔

ڈاکٹر واجد یا ر خان‘میڈیکل سپیشلسٹ‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد

بریسٹ فیڈنگ سے حمل کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

٭٭اگرچہ بعض سٹڈیز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ پلانابچوں کی پیدائش میں وقفے کا قدرتی طریقہ ہے اوربہت سی خواتین زچگی کے بعد پہلے چھ مہینوں کے دوران اس پرانحصار کرتی ہیں لیکن وہ اس سے اپنا مقصد حاصل نہیں کرپاتیں۔ بچوں کی پیدائش میں وقفے کے لئے ضروری ہے کہ معالج سے مل کر کوئی قابل اعتبار طریقہ اختیار کیا جائے۔

ڈاکٹر نابعہ طارق‘ماہرامراض نسواں‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد

myths, reality, breast feeding, weakness, drip, energy

Vinkmag ad

Read Previous

آلودہ پانی اور کیمیکلز سے پاک ادرک کیسے اگائیں

Read Next

صاف اورمضبوط دانت تازہ سانسیں‘پرکشش مسکراہٹ

Leave a Reply

Most Popular