Vinkmag ad

صحت سے متعلق غلط مفروضوں کی تصحیح

صحت سے متعلق غلط مفروضوں کی تصحیح

عورتوں اور مردوں میں ہارٹ اٹیک کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں۔

عورتوں اور مردوں میں ہارٹ اٹیک کی بہت سی علامات مختلف ہوتی ہیں جن سے اکثر خواتین آگاہ نہیں ہوتیں۔ اس لئے بعض اوقات ہارٹ اٹیک کی صورت میں انہیں اس کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ مثال کے طور پرعورتوں کا مردوں کی طرح یک لخت پسینہ نہیں چھوٹتا اور نہ ہی انہیں کندھے میں درداٹھتاہے۔ مردوں کی طرح ان کا سانس بھی رک رک کر نہیں آتا۔ خواتین میں دل کے دورے کی علامات سینے کی جلن، بدہضمی، متلی یا قے کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔ عام طور پر یہ علامات بدہضمی کے ضمن میں دیکھی جاتی ہیں۔ دیگر علامات میں سینے پر دبائو، ٹھنڈے پسینے آنا، جبڑے میں درد اور تھکاوٹ شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد علی سلیم، ماہر امراض قلب ‘ شفا انٹرنیشنل ہسپتال ‘ اسلام آباد

آنکھ کا پھڑکنا، ایک برا شگون ہے۔

اس تصور کے پیچھے کوئی سائنسی شواہد نہیں ۔ درحقیقت آنکھ کے پھڑکنے کی درست وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ الرجی یا آنکھ کے خشک ہونے کی وجہ سے ہو۔بعض اوقات آنکھ کی سرجری کے بعدیا نروس سسٹم کے ڈسٹرب ہونے کے باعث اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ مسئلہ سات سے آٹھ مرتبہ ہوتو اسے نظر انداز کر دینا چاہیے لیکن اگر یہ طول پکڑ لے توپھر ڈاکٹر کو دکھالینا بہتر ہے۔

ڈاکٹر فاروق افضل، شفا انٹر نیشنل ہسپتال ماہر امراض چشم‘ راولپنڈی

بریسٹ فیڈنگ‘ایک اچھا مانع حمل طریقہ ہے۔

 اکثر خواتین اسے منع حمل کا قابل اعتبار طریقہ سمجھتی ہیں لیکن عملاً ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے ۔ خصوصا ًزچگی کے بعد پہلے چھے مہینوں کے دوران خواتین اس پرزیادہ انحصار کرتی ہیں۔ اگر وہ وقفہ دینا چاہتی ہیں تواس پر انحصار کی بجائے ماہر امراضِ زچہ وبچہ سے مل کرکوئی قابل اعتماد طریقہ اختیار کریں ۔

ڈاکٹر نابعہ طارق، ماہرامراض نسواں، شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد

Myths, reality, breast feeding, blinking a bad omen, symptoms of heart attack in men and women

Vinkmag ad

Read Previous

ہڈیوں کی بیماریاں

Read Next

تھکاوٹ کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular