Vinkmag ad

ہڈیوں کی بیماریاں

ہڈیوں کی بیماریاں

پولیو ‘باعث تشویش

ہمارے ہاں لوگوں میں ایسے مفروضےعام ہیں کہ ٹیکہ ٹھیک نہ لگنے یا بخار میں ہوا لگ جانے سے ٹانگ چھوٹی ہوجاتی ہے۔ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اصل میں اس کا سبب پولیو کا حملہ ہوتا ہے جس میں پہلے بخار ہوتا ہے اورپھر ٹانگ یا بازو کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ پولیو ایک وائرس ہے۔اس کے حملے کے بعد بچے کو بخار ہوتا ہے اورتقریباً چھے یا سات دنوں کے بعد اس کا ایک بازو یا ٹانگ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر ایسے بچے کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ وائرس دیگر بچوں تک بھی منتقل ہوجاتا ہے۔

ہڈیوں کی ٹی بی

ٹی بی ہمارے ملک میں اب بھی ایک بڑی بیماری کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس کے جراثیم جسم کے اندرداخل ہو کرہڈیوں کومتاثر کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اس سے ان میں پیپ اورانفیکشن ہوجاتا ہے۔ ٹی بی سے بچاؤ کے لیے صفائی کاخاص خیال رکھیں‘ دودھ ہمیشہ ابال کرپئیں۔ اس کے علاوہ ٹی بی کے مریضوں کے پاس ماسک پہنے بغیر نہ جائیں۔ اس کی ویکسین بھی موجود ہے جو بچپن میں بھی لگائی جاتی ہے۔

ہڈیوں کا کینسر

ہمارے ہاں یہ بیماری بھی بڑھ رہی ہے۔ شروع میں اس کی جوعلامات سامنےآتی ہیں‘ ان میں سوزش، ہڈی کاموٹا ہونا اوران میں درد شامل ہے۔سوزش اورہڈی بڑھتی جارہی ہو اوردواؤں سے بھی آرام نہ آئے توپھرایکسرے کیا جاتا ہے جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ مریض کو کینسر ہے یا نہیں۔

جوڑو ں سے آواز

بالعموم 40 سال کی عمرکے بعد ہڈیاں کمزورہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ جوڑوں میں موجود نرم ہڈی جب کمزورہونا شروع ہوجاتی ہے توہمیں اٹھتے بیٹھتے جوڑوں میں سے آواز آتی ہے اور شدید درد ہوتا ہے۔ جوڑ میں سوزش ہو،اس میں سے آواز آئے اوراس میں درد بھی ہو تو یہ آرتھرائٹس کی علامات ہیں۔ خواتین اور بزرگوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ نوجوانی میں ہڈیوں سے آوازآنااسی طرح نارمل بات ہے جیسے مٹھی بند کی جائے یااسے کھولا جائے تواس میں سے آوازآتی ہے لیکن درد اورسوزش کی شکایت نہیں ہوتی۔

arthritis, bones, diseases, bone cancer, T.B, polio

Vinkmag ad

Read Previous

نیورالوجی سے متعلق سوالات

Read Next

صحت سے متعلق غلط مفروضوں کی تصحیح

Leave a Reply

Most Popular