Vinkmag ad

ماسکیٹو ٹوائلٹ ڈیوائس سے وائرس کی شناخت ممکن

A close-up macro photographماسکیٹو ٹوائلٹ of a mosquito, highlighting its body, wings, and long proboscis, symbolizing mosquito-related virus research and disease detection.

امریکی سائنس دانوں نے مچھروں میں موجود وائرس کا پتا لگانے کے لیے ’’ماسکیٹو ٹوائلٹ‘‘ نامی آلہ تیار کیا ہے۔

یورو نیوز کے مطابق رٹگرز یونیورسٹی کی ٹیم کا تیار کردہ یہ آلہ مچھروں کے فضلے کے قطرے جمع کرتا ہے۔ ان کی جانچ سے وائرس کی شناخت کی جاتی ہے، جبکہ روایتی طریقے میں مچھروں کو پیسنا پڑتا ہے۔

محققین نے ماسکیٹو ٹوائلٹ ڈیوائس سے ویسٹ نائل وائرس کا مکمل جینیاتی نقشہ حاصل کیا۔ بعض دیگر وائرسوں کے شواہد بھی ملے۔ نتائج سائنسی جریدے مائیکرو بیالوجی سپیکٹرم میں شائع ہوئے۔

یہ طریقہ بیماریوں کے ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی میں مدد دے سکتا ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکا میں ایک کمپنی کے میڈیکل بیڈز سے نقصان، ایف ڈی اے کی احتیاطی ہدایت

Leave a Reply

Most Popular