میٹھے یا پھیکےپھل کی تشخیص کرنے والی مشین
ہر گاہک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اندر سے میٹھا پھل خریدے۔ مگر دکاندارحضرات اسے چکھا کر بیچنے پر راضی نہیں ہوتے۔ مثآل کے طور پر اگر کَٹ لگا تربوزخریدا جائے تو وہ اسے عموماًایسے زاوئیے سے کاٹتے ہیں جہاں سے وہ سرخ ہوتا ہے جبکہ اس کا باقی حصہ سفید اور پھیکا نکلتا ہے۔ مزید براں کٹے ہوئے پھل کو گھر لے جانے میں دقت ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ ان کو فضائی آلودگی اور جراثیموں کے خطرے سے محفوظ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
مالیکیولر سکینر
مالیکیولر سکینرہاتھ کی مدد سے پکڑے جانے والا ایک آلہ ہے۔ اس آلے کی مدد سے آپ کسی بھی چیز ،پھل یا دوا کے اندر کی صورت حال کو باآسانی جان سکتے ہیں۔ مشین کا رخ اس کی طرف کرنے سے اس کے اندر کیلوریز ، مٹھاس اور دوسرے اجزاء کی مقدار بخوبی معلوم کی جاسکتی ہے۔خربوزہ ہو یا تربوز‘ اس حیرت انگیز مشین سے اپنی غذائیت یا پھیکا پن نہیں چھپا سکتے۔
molecular scanner, taste testing machine, sweet, tasteless melon