آلو کے کپ

آلو کے کپ

اشیاء

آلو(برابر سائز کے دویا چارعدد) 1/2کلوگرام
چیز(کدوکش ) 1/2پ
انڈا 1 عدد
ہری پیاز ( سفید حصہ باریک کٹی ہوئی) 3کھانے والے چمچ
نمک ا ورکالی مرچ (پائوڈر) 1/2 چائے والا چمچ
ہرادھنیا باریک کٹا ہوا
لال مرچ (پائوڈر) چٹکی بھر

ترکیب

اوون کو400  ڈگری  پر گرم کرکے آلو بیک کرلیں۔ انہیں گرم راکھ میں دبا کر بھون لیں یا پھرسٹیم کرکے گلا لیں۔

آلوئوں کو آدھا آدھا کاٹ لیں۔ چمچ کی مددسے ان کا درمیان والا حصہ نکال کر’’پیالے‘‘ سے بنالیں۔

گرم گرم گودے کوبھرتا بنا کر اس میں نمک‘ سیاہ مرچ‘ ہری پیازاور انڈا ملا دیں۔ اس کے ساتھ ہی پنیر بھی ملا دیں۔

یہ آمیزہ آلوئوں کے ’پیالوں‘ میں بھر کر اوپر ہرادھنیا اورلال مرچ پائوڈر چھڑک دیں۔

اسے اوون میں 350 ڈگری پر 10سے 15منٹ کے لئے بیک کریں تاکہ آلوئوں کا گودا خوب گرم ہوجائے اور’’پیالے‘‘ بھی کرارے خستہ ہوجائیں۔

غذائیت پہچانئے

یہ ایک صحت بخش ڈِش ہے جس میں پروٹین،چکنائیاں ، فولک ایسڈ ، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہیں۔ پروٹین ، فولک ایسڈ اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے اور دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔اس ڈش میں چکنائیاں کم مقدار میں موجود ہیں. اس لیے بچوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض بھی اسے کھاسکتے ہیں۔کولیسٹرول کی زیادتی کے شکار افراد اس میں ایک پوراانڈا ڈالنے کی بجائے دو انڈوں کی سفیدیاں شامل کر کے بنائیں۔ فی کس ایک آلو میں165کیلوریز ہوں گے۔

Potato cups, ingredients, direction, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

رعشہ اور ورزشیں

Read Next

میٹھے یا پھیکےتربوز کی تشخیص کرنے والی مشین

Leave a Reply

Most Popular