Vinkmag ad

رعشہ اور ورزشیں

رعشہ اور ورزشیں

ظہیرقادر‘ فزیکل تھیراپسٹ‘ شفا انٹرنیشنل ہسپتال

رعشہ  ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کے پٹھوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ بیماری درمیانی عمر(40برس کے بعد)کے مرد وں اور خواتین میں پائی جاتی ہے۔ یہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ عام ہے۔ پاکستان میں اس بیماری میں مبتلا افرادخاصی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

اس کے علاج میں دواؤں،غذا اورسرجری کے ساتھ ساتھ فزیوتھیراپی بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔درج ذیل ورزشوں سے اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے

  1 ورزش

آٹھ انچ موٹائی کے میٹریس پر پیٹ کے بل اس طرح لیٹیں کہ بازو جسم کے ساتھ لگے ہوئے ہوں‘ ہتھیلیاں چھت کی طرف  اور گردن ایک سائیڈ پر ہو۔ یہ حالت 15منٹ تک  برقرار رکھیں۔

ورزش 2

ٹانگوں کو میٹریس سے اوپر کی طرف خود اٹھائیں یااس میں کسی کی مدد لے لیں ۔5 منٹ تک اس حالت میں رہیں۔ یہ ورزش تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش 3

٭کرسی میں بیٹھ کر گردن کو پیچھے کی طرف لے جائیں اور اسے اتنا کھینچیں کہ گردن کے سامنے کے پٹھوں میں کھچائو آجائے۔
٭اب ٹھوڑی کو باری باری دونوں کندھوں سے لگانے کی کوشش کریں۔
٭مندرجہ بالاہر پوزیشن کو تین منٹ تک ہولڈ کریں۔
٭یاد رکھیں کہ اس دوران گردن کو گھڑی وار  یا مخالف گھڑی وار گھمانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ورزش 4

٭کرسی پر بیٹھ جائیں۔ اپنی ٹانگ سامنے سٹول پر رکھیں اور ہاتھوں سے گھٹنے کودومنٹ تک نیچے دبائیں۔
٭یہ ورزش دونوں ٹانگوں کے ساتھ تین مرتبہ دہرائیں۔

ورزش 5

٭دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑ ے ہوجائیں. ہاتھوں کو دیوار کے ساتھ اوپر کی طرف اٹھاتے جائیں یہاں تک کہ پورا جسم کھچ جائے اورپاؤں کی ایڑیاں چارانچ تک زمین سے اُٹھ جائیں۔
٭اس پوزیشن میں دومنٹ تک ہولڈ کریں ا ور تین مرتبہ اس ورزش کودہرائیں۔

ورزش 6

٭کلائیوں کوگھڑی وارانداز میں آہستگی سے پانچ مرتبہ گھمائیں۔
٭اب کلائیوں کومخالف گھڑی وار طرف آہستگی سے پانچ مرتبہ گھمائیں۔

ورزش 7

٭ہاتھوں میں آدھا کلوگرام وزن کے ڈمب بیل کے ساتھ اس طرح چلیں کہ ٹانگوں اور بازوئوں کی حرکت آگے پیچھے ایک دوسرے کی مخالف سمت میں ہو۔
٭اس طرح40 قدم تک چلیں۔

احتیاطیں

٭ورزشوں کے درمیان دو منٹ کا وقفہ دیں۔
٭تمام ورزشیں دن میں دو مرتبہ دہرائیں۔
٭مریض کو گرنے سے بچائیں۔

Parkinson’s disease, precautions, exercises

Vinkmag ad

Read Previous

حادثات میں فوراً کرنے کے کام

Read Next

آلو کے کپ

Leave a Reply

Most Popular