Vinkmag ad

حادثات میں فوراً کرنے کے کام

 حادثات میں فوراً کرنے کے کام

 بچوں کے ساتھ پیش آنے والے مختلف حادثات کی صورت میں فوری طور پر کرنے کے کام درج ذیل ہیں

جلنے کی صورت

٭جلنے کی صورت میں سب سے پہلے اس چیز کو الگ کریں جو اس جلنے کا سبب بنی تھی۔اگرکسی بچے کے کپڑوں نے آگ پکڑ لی ہو تو کسی بھاری چیز مثلاً رضائی یا کمبل اس پر ڈاال دیں ۔اس طرح آگ بجھ جائے گی۔

٭اگر بچے کی سانس نارمل ہو تومتاثرہ حصے کو ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں۔اگر جلے ہوئے کپڑے کا کوئی ٹکڑا جلد کے ساتھ چپک گیا ہو تو اسے خود ہٹانے کی بجائے ڈاکٹر سے مدد لیں‘ورنہ زخم بگڑ سکتا ہے۔

٭ہمارے ہاں جلی ہوئی جگہ پر برف‘شہد گلیسرین یا ٹوتھ پیسٹ لگانے کو کہاجاتا ہے۔ اس سے گریز کریں اور جلد از جلد معالج سے رجوع کریں۔

گلے میں کسی چیز کا اٹکنا

٭بچہ اگر کوئی چیز نگل لے تو اسے قے کروائیں۔

٭گلے میں پھنسی چیز نکالنے کے لئے خاص تکنیک استعمال ہوتی ہے۔ اگر وہ نہ آتی ہو توبچے کو فوراً معالج کے پاس لے جائیں ۔

 زخم یا کٹ

٭چھوٹا کٹ یا زخم آنے کی صورت میں اسے جراثیم کش محلول سے صاف کرکے پٹی باندھ دیں۔

٭اگر کوئی زہریلا کیڑا (مثلاًشہد کی مکھی وغیرہ)کاٹ لے تو اس جگہ کو فوراً دبائیں ۔پانی نکل جانے کی صورت میں اس کاڈنک نظرآنے لگے گا۔ اسے چمٹی کی مدد سے نکال لیں ۔ سانپ یابچھو کے کاٹے کی صورت میں کوئی ٹوٹکا کرنے کی بجائے اسے فوراً ہسپتال لے جائیں ۔

آنکھ میں کچھ جانا

٭بچے کی آنکھ کے اندر کچھ چلاجائے تو اسے آنکھیں مت ملنے دیں ورنہ وہ چیز مزید آنکھ کے اندر چلی جائے گی۔

٭اس کی بجائے کسی چوڑے منہ کے برتن میں صاف پانی لے کراس کی آنکھیں اس کے اندر بند کروائیں اورکھلوائیں۔ اگر افاقہ نہ ہو توڈاکٹر کو دکھائیں۔

دیکھا گیا ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کو ٹالتے رہتے ہیں اور جب اچانک کوئی نقصان ہو جاتا ہے تو افسوس کرتے ہیں کہ ذرا سی احتیاط کرلی جاتی تو یہ نوبت نہ آتی ۔اس لئے حفاظتی اقدام کے تناظر میں کسی چیز کو معمولی مت خیال کریں۔ مزید براں بچوں کو خطرات سے آگاہ کریں اوراس حوالے سے بھی بچوں کی تربیت کریں۔

Accidents, things to do , child care

Vinkmag ad

Read Previous

رین ڈینگ

Read Next

رعشہ اور ورزشیں

Leave a Reply

Most Popular