Vinkmag ad

رین ڈینگ

رین ڈینگ

اجزاء

بیف(ٹکڑوں میں کٹا ہوا) 1/2کلو
ہری پیاز 6 عدد
لہسن 3 جوئے، ادرک 1 ٹکڑا
سونف اوردھنیاپائوڈر 1 چائے کا چمچ
سفید زیرہ پائوڈر 1 چائے کا چمچ
آئل 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پائوڈر 1 چائے کا چمچ
تازہ ناریل(کدوکش) 1 عدد
پیاز (باریک کٹا ہوا) 1 عدد( بڑا )
نمک حسبِ ذائقہ
لونگ 6 عدد

ترکیب

سب سے پہلے ہری پیاز،ادرک اور لہسن کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں۔

اب ٹکڑے کئے ہوئے بیف کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں۔اس میں بلینڈ کیا ہوا پیسٹ اور باقی مصالحے شامل کرکے 15منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ناریل میں سے کھانے کے تین چمچ نکال کرخشک بھون لیں۔باقی ناریل میں ایک کپ گرم پانی ڈال کر کچھ دیرکے لیے رکھ دیں ۔پھر بلینڈ کر کے سفید پانی الگ کر لیں ۔

پین میں آئل گرم کر یں اور اس میں لونگ اور پیاز ڈال کر بھونیں۔ جب پیاز ہلکے برائون ہو جائیں تو تھوڑے سے پیاز نکال لیں اورباقی ماندہ میں مصالحہ لگا گوشت شامل کر دیں۔

اس میں ناریل سے نکالا ہوا پانی اوربھنا ہوا ناریل ڈال کر ڈھکن بند کر کے پکائیں۔

گوشت گل جائے تو الگ برتن میں نکال لیں ۔ اوپر سے تلی ہوئی پیاز چھڑکیں اور گرما گرم پیش کریں ۔

نوٹ: چار لوگوں کے لیے پوری ڈش میں 1200کیلوریز جبکہ فی کس 300کیلوریزہوں گی۔

غذائیت پہچانئے

یہ ڈش پروٹین ،آئرن،چکنائی اور اینٹی آکسیڈینٹس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ پٹھوں کی نشوونمامیں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ ایسی خواتین کے لیے بھی بہترین ہے جو خون اور وزن کی کمی کا شکارہوں۔جن لوگوں کا کولیسٹرول لیول ہائی رہتاہے‘ وہ گوشت کی جگہ چکن یامچھلی استعمال کر یں ۔ ایسے مریض15دنوں میں ایک بار بیف کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں پروٹین اور آئرن کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے ۔ ناریل کا استعمال دل کے مریضوں کے لئے ٹھیک نہیں ہے‘ اس لئے وہ اس سے پرہیز کریں۔

Beef rendang recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائٹ پلان

Read Next

حادثات میں فوراً کرنے کے کام

Leave a Reply

Most Popular