Vinkmag ad

مینوپاز کے بعد دل اور ہڈیوں کے امراض کا خطرہ زیادہ، ماہرین

Menopause, heart disease, bone health, osteoporosis, cardiovascular health, women’s health, and menopause research

ماہرین صحت نے پاکستانی خواتین کی ادھیڑعمری اور اس کے بعد بہتر صحت کے لیے قومی حکمتِ عملی بنانے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق مینوپاز کے دوران ایسٹروجن ہارمون کی سطح کم ہوتی ہے۔ اس سے دل کی بیماری، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دی نیوز کے مطابق پاکستان مینوپاز سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس میں 120 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مینوپاز، دل، میٹابولزم، ذہنی صحت اور ہڈیوں کی صحت سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ماہرین نے مینوپاز کی نگہداشت کو نیشنل ہیلتھ سسٹم کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے طبی عملے کی تربیت اور ادویات تک رسائی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ خواتین کی باقاعدہ طبی جانچ بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق مینوپاز کے دوران ہارمونز میں تبدیلی دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں یہ خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Sweating and Body Odor

Read Next

انار، اخروٹ سے بننے والا مرکب دل کی کمزوری میں مددگار، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular