Vinkmag ad

بزرگی میں بدغذائیت

بزرگی میں بدغذائیت

غذا جسمانی نشوونما کے فعال رہنے کے لئے توانائی مہیا کرتی اورہمیں صحت مند رکھتی ہے۔ قدرتی نظام کے تحت جب جسم کوغذا کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمیں بھوک ستاتی ہے اورہم کھانے کی طرف لپکتے ہیں۔ اگربھوک نہ لگے توکھانے کی رغبت نہیں ہوگی لیکن اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ جسم کوخوراک کی ضرورت نہیں۔ ضرورت اپنی جگہ موجود ہوگی لیکن ہم اس کے احساس سے محروم ہوجائیں گے۔ایسے میں جسم غذائی کمی یا بدغذائیت کا شکارہوجائے گا جس سے صحت کے دیگرمسائل جنم لیں گے۔ یہ مسائل ایک دفعہ پھربھوک کی کمی کا باعث بنیں گے اوریہ چکریونہی چلتا رہے گا۔

کرنے کے کام

٭بلاوجہ وزن میں کمی نہ ہونے دیں۔ ہفتے میں ایک بارنہیں تومہینے میں ایک بارضروراپنا وزن چیک کریں۔ اس کے لئے وزن معلوم کرنے والی مشین گھرمیں ضرورہونی چاہئے۔

٭دھیان رکھیں کہ جوغذا آپ کھا رہے ہیں‘ وہ متوازن ہو۔اس سے مراد وہ غذا ہے جس میں غذا کے تمام گروپوں (دودھ، گوشت،انڈا،دالیں ، سبزی اورصحت بخش چکنائی) کی نمائندگی ہو۔

٭اگرچبانے کا مسئلہ ہو توکھانے کوبلینڈ کرلیں تاکہ اسے نگلنے میں آسانی ہو۔

٭انڈے میں خاص قسم کا جزو لیسی تھین پایا جاتا ہے جودل کوزیادہ فعال بنانے میں مدد دیتا ہے۔ بعض افراد سمجھتے ہیں کہ دل یا بلڈپریشر کے مریض انڈے نہیں کھا سکتے۔ یہ درست نہیں وہ ہفتے میں اوسطاً چار ابلے ہوئے انڈے کھا سکتے ہیں مگران پر نمک چھڑکنے سے اجتناب کریں۔ تاہم چونکہ ہرفرد کی کیفیات مختلف ہوتی ہیں لہٰذا بہترہے کہ اس معاملے میں معالج کی رائے بھی لے لیں۔

٭ذائقہ کم ہونے کی وجہ سے بھوک میں فرق آرہا ہوتورنگین پھل یا سبزیاں چبانے کی کوشش کریں اورزبان کی صفائی کا خیال رکھیں تاکہ ٹیسٹ بڈزفعال رہیں۔

٭ڈاکٹر نے کسی خاص کھانے سے پرہیز بتایا ہوتواس کے نعم البدل ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی غذا میں شامل کریں۔

٭کولیسٹرول زیادہ ہو توبزرگ حضرات کو بلویا ہوا دودھ اوردہی استعمال کرنی چاہئے جن میں سے چکناہٹ یعنی کریم اورمکھن کو کسی حد تک ہٹا دیا گیا ہو۔ دودھ میں کیلشیم اوردیگر اہم اجزا ء ہوتے ہیں جوہڈیوں کو مضبوط کرتے اوراہم امورانجام دیتے ہیں۔

elderly malnutrition, how to help elders with malnutrition

Vinkmag ad

Read Previous

توجہ بٹنا اور پھرتیلا پن

Read Next

ہربل چائے کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular