ہربل چائے کے فوائد کا دارومدا ران اجزاء پر ہے جو اس کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ عمومی طور پر یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ گل خیرو، گلاب، لیمن گراس اور پودینے کی چائے کے فوائد کیا ہیں۔
گل خیرو کی چائے
٭گلِ خیرو نامی پودے کے پھولوں سے بنی چائے اینٹی وائرل خصوصیات رکھتی ہے۔
٭یہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
٭پیشاب آور ادویات لینے والے افراد یہ چائے پینے سے گریز کریں۔
٭اگر آپ نے کسی وجہ سے اسپرین لی ہو تو اسے کھانے کے تین سے چارگھنٹے بعد یہ چائے پینی چاہئے۔
گلاب کی پتیوں کی چائے
٭تازہ گلاب کے ڈوڈے میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایاجاتا ہے۔
٭اس کے فوائد میں جسمانی سوزش کم کرنا‘ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنا اورجسم کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشنا شامل ہے۔
لیمن گراس چائے
٭یہ نظام انہضام کو درست رکھتی ہے۔
٭یہ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرنے‘ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور وزن گھٹانے میں مددگار پائی گئی ہے۔
پودینے کی چائے
٭گرمیوں میں بہت سے لوگوں کو معدہ خراب ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ اسی طرح افطاری کے بعد کچھ لوگوں کو پیٹ میں اپھارہ محسوس ہوتا ہے۔ اگروہ پودینے کی چائے کو معمول میں شامل کرلیں تو انہیں بہت فائدہ ہوگا۔
٭یہ وائرس اوربیکٹیریا کے حملوں سے بھی بچاتی ہے۔
Herbal tea , chaaye, Hibiscus, mint, lemon grass, rose tea benefits sab se pehlay sehat, where health comes first، سپ سے پہلے صحت