ملیریا، حمل اوربچے
ملیریا نہ صرف حاملہ خواتین بلکہ ان کے حمل پربھی اثراندازہوسکتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ مسائل پیش آسکتے ہیں
٭بچے کی قبل ازوقت پیدائش
٭اسقاطِ حمل
٭مردہ بچے کی پیدائش
کریں تو کیا
اوپر ذکرکردہ مسائل کو مد نظررکھتے ہوئے جوخواتین ملیریا سے متاثرہ علاقوں میں رہتی ہوں یا ان میں سفر کا ارادہ رکھتی ہوں‘ انہیں چاہئے کہ ڈاکٹر سے مل کرپرہیزی ادویات لے لیں۔ پوری دنیا میں ہرسال تقریباً 10 لاکھ بچے ملیریا کے باعث فوت ہوجاتے ہیں۔ اس لیے بچوں کے سلسلے میں خصوصی احتیاط کریں اورملیریا سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
effect of malaria on pregnancy and children