Vinkmag ad

گلے کی خرابی کے لئے قہوہ

گلے کی خرابی کے لئے قہوہ

گلے کی خرابی کو دورکرنے کے لئے اکثرادرک‘ کالی مرچ یا قہوے وغیرہ کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کیا یہ اجزاء واقعتاً گلے کی خرابی میں تسکین پہنچا سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں

 گلا وائرس یا بیکٹیریا کے پیدا کردہ انفیکشن کے نتیجے میں خراب ہوتا ہے۔ اکثراوقات یہ مسئلہ دوچاردنوں میں ہی ختم ہوجاتا ہے لیکن کبھی کبھی اس سے جان چھڑانے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ قہوے یا سبزچائے میں پائی جانے والی اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے وبائی زکام میں وقتی طورپرکچھ آرام محسوس ہوتا ہے۔ لونگ، دارچینی، لیموں کے رس اورشہد سے تیارکردہ قہوہ اس سلسلے میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ ذیل میں بیان کردہ ہدایات بھی متاثرہ فرد کے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہیں

٭پانی اوردیگرمشروب زیادہ پئیں۔

ایسی چیزیں استعمال کریں جن میں وٹامن سی وافرمقدارمیں پایا جاتا ہو۔

٭پانی اور وٹامن سی دونوں ہی قوت مدافعت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔

٭امریکن آسٹیوپھیتک اسوسی ایشن کے مطابق اس صورت میں گرم پانی زیادہ پینا چاہئے۔ یہ بلغم کی وجہ سے بند اورگھٹا ہوا گلا کھولنے میں مدد یتا ہے اور درد سے بھی وقتی آرام ملتا ہے۔ تاہم اس دوران پانی پینا قدرے مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے 8 سے 10 گلاس پانی کی مقدار یخنی، قہوے، سوپ یا تازہ پھلوں کے رس کی صورت میں پوری کی جاسکتی ہے۔

٭ دن میں تین سے چارمرتبہ نمک ملے پانی کے غرارے کریں۔

sore throat management, herbal tea, vitamin c, warm water

Vinkmag ad

Read Previous

ملیریا، حمل اوربچے

Read Next

آنکھ کی پتلی کا زخم

Leave a Reply

Most Popular