ماہرین کے مطابق کم آکسیجن والے ماحول میں رہنے والے افراد میں ذیابیطس کی شرح بھی کم ہے۔ یہ بات گلیڈ سٹون انسٹی ٹیوٹس، سان فرانسسکو کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس تحقیق میں چوہوں پر کچھ تجربات کیے گئے۔ جب انہیں کم آکسیجن فراہم کی گئی تو ان میں بلڈ شوگر نمایاں طور پر کم رہی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ خون کے سرخ خلیے شوگر کو جذب کر لیتے ہیں۔ ماہرین نے اس عمل کو “گلوکوز سنک” کا نام دیا ہے۔
محققین نے ہائپوکسی سٹیٹ (HypoxyStat) نامی ایک میڈیسن بھی تیار کی ہے۔ یہ دوا کم آکسیجن جیسا اثر پیدا کرتی ہے، جس سے خون میں شوگر کم ہو جاتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ نتائج ذیابیطس کے نئے علاج کے امکانات کھولنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ تحقیق سائنسی جریدے ”سیل میٹابولزم” میں شائع ہوئی ہے۔
Tags: ذیابیطس