لیزر

لیزر

لیزر کی مختلف اقسام ہیں۔ آپ کے چہرے کیلئے لیزر کا انتخاب آپ کی جلد کی قسم کے مطابق کیا جا تا ہے۔ ہمارے بال تین مختلف مراحل میں اگتے ہیں۔ اس لئے جب لیزر کیا جاتا ہے تو کچھ بالوں کا علاج کر لیا جاتا ہے جبکہ باقی دو مراحل کے لئے مریض کو ایک ایک مہینے کے وقفے سے بلایا جاتا ہے۔ یوں مختلف مراحل میں جسم پر موجود70سے80فی صد بالوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

لیزر سے بالوں کی جڑوں کو ختم کرتے وقت تقریباً عام بال نکالنے  جتنا درد ہوتا ہے۔ ٹریٹمنٹ شروع کرنے سے پہلے جلد کو ٹھنڈا کر لیا جاتا ہے جس سے مریض کو اپنی جلد سن محسوس ہوتی ہے۔ اس دوران درد کی شدت میں کمی لانے کے لئے علاج سے35یا 40منٹ پہلے سن کرنے والی مشین استعمال کی جاتی ہے ۔

بعد کی احتیاطیں

لیزر کے بعد مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پرعمل ضروری ہے

٭علاج کے تین دن بعدتک فیشل اوردیگرکیمیکلزاستعمال نہ کریں۔ جب جلد نارمل حالت میں واپس آجائے تو آپ پہلے کی طرح ہر چیز استعمال کرسکتے ہیں۔

٭اس علاج کے بعد اور عام روٹین میں بھی یہی تجویز کیا جاتا ہے کہ گرمیوں اور سردیوں میں دھوپ میں جانے سے پہلے ’’سن بلاک‘‘ ضروراستعمال کریں۔ دھوپ میں جاتے وقت چہرے کو سکارف یا دوپٹے سے ڈھانپنا بھی مفید ہے۔

laser, hair  removal, process, care after procedure

Vinkmag ad

Read Previous

چیز اینڈ مینگو پڈنگ

Read Next

دمے کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular