چیز اینڈ مینگو پڈنگ
اجزاء
کاٹج چیز 1کپ
کریم 1کپ
ونیلا مینگو کسٹرڈ 1-1/2کپ
آم (چوکور کٹے ہوئے) 2 کپ
بسکٹ 2کپ
مکھن 2چائے کے چمچ
چینی(پسی ہوئی) 1/2کپ
جیلاٹن 2چائے کے چمچ
گارنش کے لئے
مینگو سلائس حسب ضرورت
ترکیب
٭بسکٹ پیس کر اس میں مکھن شامل کریں اور سرونگ ڈش میں اس کی تہہ لگادیں۔
٭جیلاٹن نیم گرم پانی میں مکس کرکے رکھیں۔
٭بلینڈر میں آم‘کریم‘کسٹرڈ‘ جیلاٹن‘چیزاور پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرکے یک جان کرلیں۔
٭اب اسے بسکٹ کی تہہ کے اوپر ڈال کر فریج میں 5سے6گھنٹے ٹھنڈا کریں۔اسے مینگو کے سلائس کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں۔
cheese mango pudding, recipe, ingredients, directions