Vinkmag ad

کھیل کے ذریعے بچوں کو منہ اور دانتوں کی صفائی کی تربیت

Children’s dental health, Karachi, oral hygiene, dental awareness, educational activities, and child health

کراچی میں بچوں کو کھیل اور عملی سرگرمیوں سے دانتوں اور منہ کی صفائی کی عادات سکھانے کے لیے ’جونیئر سمائل چیمپئن‘ ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ کا انعقاد سپیک اینڈ سپیل سکولنگ سسٹم میں کیا گیا۔

ڈینٹل نیوز کے مطابق کیمپ میں بچوں کو ’سمائل پاسپورٹ‘ دیے گئے۔ مختلف سرگرمیوں سے انہیں صحت بخش غذا کے انتخاب، منہ اور دانتوں کی صفائی کے طریقے سکھائے گئے۔

بچوں نے جراثیم سے متعلق کھیلوں میں حصہ لیا، جبکہ ڈینٹل طلبہ اور ہاؤس آفیسرز نے ان کے دانتوں کا معائنہ کیا۔ سوال و جواب کی سرگرمی کے ذریعے بھی دانتوں کی صحت سے متعلق معلومات دی گئیں۔

پروگرام کے اختتام پر بچوں کو ’جونیئرسمائل چیمپئنز‘ کا اعزاز دیا گیا۔ منتظمین کے مطابق مقصد دانتوں اور منہ کی صحت سے متعلق آگاہی کو دلچسپ بنانا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آئس تھراپی دل کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے، ماہرین

Read Next

انگوٹھے کا آرتھرائٹس

Leave a Reply

Most Popular