کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شکروالا قتالپور میں خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور بچوں کی سکریننگ شروع کردی گئی۔
ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق سکریننگ کے دوران مزید پانچ بچوں میں خسرہ کی علامات سامنے آئیں۔ انہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ کی حتمی تصدیق رپورٹس کے بعد ہوگی۔ بچوں کی ہلاکت کی اصل وجہ بھی طبی معائنے سے واضح ہوگی۔
Tags: خسرہ