ایک نئی تحقیق میں خراب نیند کو اپنی اصل عمر سے زیادہ بوڑھا محسوس کرنے سے منسلک پایا گیا ہے۔ محققین کے مطابق بے خوابی کے شکار افراد میں یہ احساس زیادہ پایا گیا۔
طبی جریدے ”سلیپ” میں شائع تحقیق میں 3 ہزار 100 سے زائد بالغ افراد کی نیند اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ خود کو اپنی اصل عمر کے مقابلے میں کتنا جوان یا بوڑھا محسوس کرتے ہیں۔
نتائج کے مطابق خود کو زیادہ بوڑھا محسوس کرنے والوں میں بے خوابی اور بے ترتیب نیند زیادہ عام تھی۔ ان افراد میں دن کے وقت تھکن اور جسمانی صحت کے مسائل بھی زیادہ دیکھے گئے۔
Tags: خراب نیند