اسلام آباد میں اکتوبر 2026 کے دوران ادویات سے ری ایکشن کے 79 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ اعدادوشمار محکمہ صحت اسلام آباد کے فارماکوویجیلنس سیل نے ماہانہ رپورٹ میں جاری کیے۔
اے پی پی کے مطابق اسلام آباد فارماکوویجیلنس مرکز کو ری ایکشن کی 19 رپورٹس براہِ راست موصول ہوئیں۔ باقی رپورٹس سرکاری اور نجی طبی اداروں نے جمع کرائیں۔
شفا انٹرنیشنل، اور پی اے ایف ہسپتال سے اس عرصے میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلی ٹیشن میڈیسن، کے آر ایل اور میکس ہیلتھ ہسپتال سے بھی کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
فارماکوویجیلنس سیل نے طبی اداروں اور پیشہ ور افراد کو فارماکوویجیلنس رولز 2022 کی پابندی کی ہدایت کی۔ سیل نے ادویات کے مشتبہ مضر اثرات کی فعال رپورٹنگ پر زور دیا۔ اس کے مطابق، بروقت رپورٹنگ سے مریضوں کو قابلِ تدارک نقصان سے بچانے اور ادویات کی محفوظ نگرانی بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔