Vinkmag ad

بچے کی پہلی ٹھوس غذا کیا ہونی چاہئے

دودھ چھڑائی کے مرحلے پر اکثر مائیں کافی پریشان ہوتی ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ بچے کو دودھ سے ٹھوس غذاء پر کیسے لائیں۔ پھر اسے کیا دیں اور اسے کیس چیز سے پرہیز کروائیں۔

ماہر غذائیات کے مطابق اس مرحلے پر بچے کو آئرن سے بھرپور غذا دینا ماؤں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔  وہ انہیں آئرن سے بھرپور سادہ چاول سے تیار کردہ دلیے سے اس کی ابتداء کر سکتی ہیں۔ پھر دودھ یا پھل کے پتلے جوس میں کسی ایک اناج سے بنا سیرل شامل کر کے بھی کھلا سکتی ہیں۔

جب بچہ یہ چیزیں نگلنے کے قابل ہو جائے تو اس جوس کو آہستہ آہستہ گھنا کرنا شروع کریں۔ آئرن سے بھرپور چاول، دلیہ ، پپیتا ، آم، آلو، شکر قندی یا سکواش کا گودہ، کچلا ہوا کیلا ،گاجر یا سکواش بچوں کے لیے بہترین ابتدائی کھانے ہیں۔ جب بچہ ان چیزوں کو نگلنے کے قابل ہو جائے تو پھر اسے ہلکی اور نرم پکی ہوئی چیزوں مثلاً ریشے کیے ہوئے یا بلینڈٖر میں پسے ہوئے گوشت، چکن اور انڈے پر لے آئیں۔ انڈوں کے معاملے میں آغاز اس کی زردی سے کریں کیونکہ اس کی سفیدی کچھ بچوں میں الرجی پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ ایک ہی وقت میں بہت سی چیزیں شروع کرانے سے پہلے ایک ہی چیز کو دو چار دن تک کھلا کر بچے کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے۔ کسی چیز پر منفی ردِعمل کی صورت میں اسے فوراً بند کر دیں اور ڈاکٹر کو آگاہ کریں۔ بچے کی خوارک میں چینی، نمک، شہد یا مصنوعی سویٹنرز مت ڈالیں۔ ڈاکٹر بچوں کو پیدائش سے ایک سال تک شہد اور نمک دینے سے منع کرتے ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال ان کے گردوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

کلمگی کیا ہے

شہد سے کبھی کبھار سخت قسم کی بد ہضمی ہو سکتی ہے جسے کلمگی  کہا جاتا ہے۔ چینی میں بہت سے کیمیکلز ہوتے ہیں لہٰذا اس کا زیادہ استعمال بچوں میں جراثیم کے خلاف قوت مدافعت کم کرنے کے علاوہ ان کے ٹیسٹ بڈز کو بھی متاثر کرتا ہے۔ بچے کو ٹھوس غذا بوتل میں ڈال کر کبھی مت دیں۔ اسی طرح ٹھوس غذا ء کی طرف لاتے ہوئے اسے دودھ پلانا بند نہ کریں۔

weaning, introduction of solid food in children, what to give and what to avoid, healthy solid foods for infants, health, children health, shifa news, healthy diet

Vinkmag ad

Read Previous

ہربل چائے کی مشہور اقسام

Read Next

ہربل چائے کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular