بے خوابی ‘ اقسام اور علاج

1

 بے خوابی ‘ اقسام اور علاج

امریکہ میں این ایس ایف (نیشنل سلیپ فائونڈیشن) کے مطابق انسومنیا کی تین اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

مختصرمدتی بے خوابی

اس میں تھوڑے عرصے کے لئے سونے میں دشواری ہوتی ہے۔ایسا کسی تکلیف دہ واقعے مثلاً ملازمت میں تبدیلی‘ طلاق‘کسی بری خبر یا سفر کے باعث ہوسکتا ہے۔ حالات ٹھیک ہونے پر یہ کیفیت بالعموم باقاعدہ علاج کے بغیر ہی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

طویل عرصے پر محیط بے خوابی

نیند آنے کے معمول میں یہ دشواری طویل دورانئے کی ہوتی ہے۔اگر کسی شخص کو تین ماہ تک کم از کم ہر ہفتے تین دن تک نیند نہ آئے تویہ اس ضمن میں شمار ہوتی ہے۔

کسی اور وجہ سے منسلک بے خوابی

بے خوابی بعض اوقات نفسیاتی وجوہات(مثلاً ذہنی تنائو‘ ڈپریشن ) اور جسمانی مسائل (مثلاً کمردرد اورآرتھرائٹس وغیرہ) کے باعث ہو سکتی ہے۔ اس بے خوابی  کے علاج کے لئے اس کے اصل سبب کودور کرنابھی ضروری ہے۔

مرض کا علاج

اس ضمن میں جنرل فزیشن ڈاکٹر حبیب اللہ کہتے ہیں کہ انسومنیا کے علاج کے تین بڑے مقاصد نیند لانااور برقراررکھنا اور فرد کو اگلے دن کے لئے چست اور تازہ دم کرنا ہیں۔ اس کے لئے ڈاکٹر حضرات رویوں میں تبدیلی کے طریقےاپناتے اور ادویات تجویز کرتے ہیں۔اچھی نیند کے لئے وہ درج ذیل ہدایات دیتے ہیں۔

٭گہری سانسوں کی مشق کریں۔اندر کی طرف گہری سانس لینے کے بعد اسے آہستگی سے باہر نکالیں۔

٭سونے سے قبل بہت زیادہ ٹی وی مت دیکھیں۔ خوفناک پروگرام اور پریشان کن خبریں دیکھنے سے خاص طور پر بچیں۔

٭کسی اچھی سی کتاب کا مطالعہ کریں۔

٭سوتے وقت نیم گرم دودھ پینااور گرم پانی سے غسل بھی مفید ہے۔

٭ورزش‘سونے سے فوراً قبل نہیں بلکہ چند گھنٹے پہلے کریں۔

٭نیند کا ایک وقت مخصوص کرلیں جس پر سونے کے لئے چلے جائیں۔ بستر کوبھی آرام دہ ہونا چاہیے۔

٭سونے کے کمرے میں شوریا روشنی بہت کم ہونی چاہئے۔

٭خوراک میں سالم اناج لیں۔

٭کیلے‘ سرخ گوشت ‘آئرن سے بھرپور غذائیں‘گرم دودھ اور شہد بھی نیند میں بہتری لاتے ہیں۔

مرض کی شدت میں ڈاکٹر حضرات نیند کی گولیاں بھی تجویز کرتے ہیں تاہم ان کا مستقل استعمال مناسب نہیں ۔بعض ممالک میں علاج کے لئے خوشبویات کاسہارابھی لیاجاتا ہے۔

Insomnia, various types, acute, chronic, treatment

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x