ایٹمی حملہ‘ حفاظتی اقدامات

ایٹمی حملہ‘ حفاظتی اقدامات

ایٹمی دھماکے کے اثرات سے بچنے کیلئے دنیا بھر کے ماہرین نے مندرجہ ذیل تجاویز دی ہیں

پناہ گاہیں

ایٹمی حملے اور اس کے اثرات سے بچنے کے لئے مضبوط اور محفوظ پناہ گاہیں ہونا ضروری ہیں۔ بہترین پناہ گاہیں زمین سے کم از کم 10 فٹ نیچے تہہ خانے کی صورت میں بنائی جائیں۔ سطح زمین پر بھی پناہ گاہیں بنائی جاسکتی ہے تاہم وہ تابکاری کو مکمل طور پر نہیں روک سکتیں۔ سطح زمین پر بنائی جانے والی پناہ گاہیں عمارتی پتھروں سے بنائی جانی چاہئیں ۔ اگر عام اینٹیں اور کنکریٹ استعمال کرنا ہوتو پھر اینٹوں کی ایک کے بجائے کم از کم پانچ پرتیں لگائی جائیں۔

پہلا اور دوسرا دھماکہ

٭ایٹمی حملہ ہونے کے ایک سیکنڈ کے اندر اندر آپ کو ایک زوردار دھماکہ سنائی دے گا۔ پھر مشروم کی شکل کا ایک کئی میل اونچا دھوئیں کا طوفان نظر آئے گا۔

٭دھماکے کی مخالف سمت میں کسی بھی ٹھوس چیز ، دیوار یا کسی گہری جگہ پہنچیں ، زمین پر الٹا لیٹ جائیں، اپنے دونوں ہاتھ سر پر رکھتے ہوئے کانوں کو ڈھانپ لیں اور ٹانگیں کراس کرلیں۔ اسی دوران آپ کو ایک اور زور دار دھماکہ سنائی دے گا جو پہلے دھماکے سے سوگنا زیادہ طاقتور ہوگا اور شدید زلزلہ پیدا کریگا۔ دھماکہ سنائی دینے کے دو سے تین سیکنڈ بعد اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی پناہ گاہ کی طرف بھاگیں۔ اس کے بعد سینکڑوں عمارتیں دھواں بن کے اڑ جائیں گی جن کا ملبہ اب بارش کی صورت میں برسے گا اور ساتھ ہی تابکاری سے بھرے ’’الفا پارٹیکلز ‘‘کی بارش بھی شروع ہوجائے گی ۔ دھماکے کی طرف ہرگزمڑ کر نہ دیکھیں اور گرتی چیزوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

٭پناہ گاہ میں داخل ہوتے ہی ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اپنا سارا لباس اتار دیں کیونکہ آپ کا لباس بڑی مقدار میں الفا پارٹیکلز چوس چکا ہوگا۔

٭اگلے چند دن آپ کو تیز بخار، گھٹن اور الٹیاں ہوسکتی ہیں۔ ان کے لئے اپنے پاس موجود ادویات استعمال کریں۔

nuclear attack, blast, alpha particles, protection, underground home

Vinkmag ad

Read Previous

 بے خوابی ‘ اقسام اور علاج

Read Next

تاریخ کے انوکھے ذرائع

Leave a Reply

Most Popular