افطاری کیسی ہو

5

افطاری کیسی ہو

  رمضان المبارک میں کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے ہوئے سموسے‘ پکوڑے‘مختلف قسم کے چاٹ‘ دہی بڑے اورمشروبات دسترخوان پرسجائے جاتے ہیں۔ اس دوران  کچھ لوگ کھانے کی اشیاء پریوں ٹوٹ پڑتے ہیں گویا تمام دن کی بھوک لمحوں میں ہی مٹا کردم لیں گے۔ پھر مشروبات کی باری آتی ہے اوروہ گلاس پرگلاس انڈیلے چلے جاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں بدہضمی کی شکایت ہوجاتی ہے‘ کھٹے ڈکارآتے ہیں اور پیٹ پھول جاتا ہے۔ دوسری طرف کچھ لوگ سموسے‘ کچوری‘ قیمے کے پراٹھے‘ آلو کی چاٹ اوربیسن کے پکوڑے دسترخوان پرہوتے ہوئے بھی انہیں چکھنے کی حد تک کھاتے ہیں۔ انہیں مذکورہ بالا مسائل پیش نہیں آتے‘ اس لئے کہ یہ لوگ سادہ کھانا کھاتے ہیں۔

 اس ضمن میں راولپنڈی کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا ہے کہ افطاری میں ایسی چیزیں کھائیں جوتوانائی کوجلد بحال کردیں۔ اس کے لئے بہترین چیزکھجورہے۔ اس کے علاوہ

٭موسمی پھلوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

٭کولڈ ڈرنکس سے پرہیزبہترہے کیونکہ یہ معدے میں تیزابیت اورگردوں میں پتھری کا باعث بنتی ہیں۔ ان کے بجائے روایتی مشروبات مثلاً لسّی، شکنجبین ، فالسے کا شربت اورملک شیک وغیرہ پئیں۔

٭تلی ہوئی اشیاء مثلاً پکوڑوں،سموسوں اورچپس وغیرہ سے پرہیز کریں تو صحت بہتر رہے گی۔ اگر ذائقہ بدلنے کے لئے انہیں کھانا ہو تو بہت کم مقدارمیں کھائیں۔

سادہ غذا کھائیں اورموسمی پھلوں اورسبزیوں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔ یہ عمل گرمی کے برے اثرات سے بچانے اوررمضان چاق وچوبند رہ کرگزارنے میں مدد دے گا۔ اس طرح روزے کا اصل مقصد یعنی جسم کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی اورصحت اورتندرستی بھی برقراررہے گی۔

Iftar, Iftar meal, food to eat and avoid in Iftar, Ramzan special

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x