Vinkmag ad

اسلام آباد میں عالمی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کا فیصلہ شہبار شریف کی زیرِ صدارت وزارت صحت سے متعلق ایک میٹنگ میں ہوا۔

فیصلہ کیا گیا کہ قائداعظم ہیلتھ ٹاور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس میں جدید لیبارٹریز اور ڈائگناسٹک سینٹرز بھی قائم کیے جائیں۔ انہوں نے اس پر فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کے لیے 711 ملین روپے کے طبی آلات اور ایمبولینسیں خریدی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں عالمی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر ہونے سے شہریوں کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں پر دباؤ بھی کم ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

صحت سے متعلق اشاریوں میں نمایاں بہتری: اقتصادی سروے

Read Next

جگر کی پیوندکاری سے متعلق اہم سوالات

Leave a Reply

Most Popular