Vinkmag ad

صحت سے متعلق اشاریوں میں نمایاں بہتری: اقتصادی سروے

قومی اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق صحت سے متعلق اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سروے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جاری کیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق 2015  میں اوسط عمر 65.7 سال تھی جو 2022 میں 67.3 سال ہو گئی۔ 2015 میں غذائیت کی کمی کے سبب بچوں کے چھوٹے قد کی شرح 41.4 فیصد تھی۔ اس شرح میں 2022 میں کمی آئی اور وہ 34 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں ویکسینیشن پروگرام میں بھی توسیع ہوئی ہے۔ 12-23 ماہ کی عمر کے بچوں کی ڈیفتھیریا پرٹیوسس ٹیٹنس (ڈی پی ٹی) ویکسی نیشن 2015 میں 72 فیصد تھی۔ اب 2022 میں یہ 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

2023 میں پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 299,113 جبکہ رجسٹرڈ ڈینٹسٹس کی 36,032 ہے۔ گزشتہ برس ملک میں 282,383 ڈاکٹر اور 33,156 ڈینٹسٹ تھے۔ رجسٹرڈ ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کی تعداد میں بالترتیب 5.9 فیصد اور 8.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی سروے میں 2021 اور 2022 کے کلیدی اشاریوں کا 2015 کے اشاریوں کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق صحت سے متعلق اکثر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ اس سے پاکستان کی نگہداشت صحت سے متعلق پروفائل میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق صحت سے متعلق اشاریوں میں بہتری نگہداشت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور پرہیز پر توجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فضائی آلودگی کی وجہ سے قبل از وقت اموات میں پاکستان پہلے 10 ممالک میں شامل

Read Next

اسلام آباد میں عالمی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular