Vinkmag ad

آم کے طبی فوائد

آم کے طبی فوائد

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھرمیں آموں کی1500 سے زیادہ قسمیں ہیں۔ اس پھل کی سب سے زیادہ یعنی 40 فی صد پیداواربھارت میں ہوتی ہے جس کے بعد چین تھائی لینڈ، انڈونیشیا اورپاکستان کا نمبرآتا ہے۔ پاکستان میں ہرسال تقریباً 20 لاکھ ٹن کے لگ بھگ آم پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہمارے لئے کس قدرفائدہ مند ثابت ہوسکتا ہےآئیے جانتے ہیں

 انرجی بوسٹر

 گرمیوں کے موسم میں ہمیں پسینہ زیادہ آتا ہے اوربعض اوقات اچانک کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔ چونکہ آم میں شوگر کی شکل میں کاربوہائیڈریٹس کی اچھی مقدارموجود ہوتی ہے لہٰذا یہ ’’انرجی بوسٹر‘‘ کا کام کرتا ہے اورفوری توانائی فراہم کرتا ہے۔

وزن گھٹائے بھی بڑھائے بھی

اس میں چکنائی کی مقداربہت ہی کم ہوتی ہے لہٰذا یہ وزن کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ایک کپ کٹے ہوئے آم میں زیادہ سے زیادہ 80 کیلوریزہوتی ہیں۔ یہ اتنی زیادہ نہیں کہ وزن بڑھائیں۔ آم وزن کو اس وقت بڑھاتا ہے جب اسے دودھ میں چینی ڈال کرشیک کی شکل میں لیاجائے۔ ایسے میں کیلوریزدگنی ہوجاتی ہیں۔

کولیسٹرول‘ کرے کنٹرول

پھلوں اورسبزیوں کے مختلف رنگ محض خوبصورتی کے لئے نہیں بلکہ اس بات کا اظہارہیں کہ ان میں کون سے خاص اجزاء یا اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ آم کا پیلا رنگ بِیٹا کیروٹین کی وجہ سے ہے جو ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ کولیسٹرول کوکنٹرول کرنے ‘ قوت مدافعت بڑھانے اورکینسرسے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

معدے کے مسائل

آم ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو ہاضمے کی خرابی کے شکارہوں اورانہیں ڈکارزیادہ آتے ہوں۔ تاہم چھوٹے بچوں کوآم زیادہ نہیں کھلانے چاہئیں کیونکہ ان کی آنتیں انہیں ہضم نہیں کرپاتیں۔ انہیں ایک گلاس مینگوشیک دیا جاسکتا ہے۔ شیک کے اندرچینی کم ڈالیں تاکہ وہ اس کے قدرتی ذائقے سے لطف اندوزہوسکیں۔

جلد پرمثبت اثر

آم سکن کی کلینزنگ کرنے کے علاوہ اس کونم بھی رکھتا ہے۔ کچھ لوگ اسے جلد پربھی لگاتے ہیں لیکن ہم جو کچھ کھاتے ہیں‘ اس کا اثرجلد پربھی آجاتا ہے۔ لہٰذا بہتر جلد کے لئے اسے کھانا ہی بہتر ہے۔

بلڈپریشرپرکنٹرول

جس چیزمیں پوٹاشیم ہو، وہ بلڈپریشرکو کنٹرول کرتی ہے۔ آم میں اس کی وافرمقدار پائی جاتی ہے لہٰذا اس مرض کے شکار افراد کے لئے دن میں ایک سے دوآم کھانا فائدہ مند ہے۔

health benefits of mangoes, mangoes control blood pressure, cleanse skin, mangoes are good for cholesterol, aam k faiday kya hain

Vinkmag ad

Read Previous

کیا مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص ہوسکتا ہے؟

Read Next

قے کی سائنس

Leave a Reply

Most Popular