معدے کی ڈھال

معدے کی ڈھال

معدے میں کھانوں کو ہضم کرنے کے لئے ہائیڈروکلورک ایسڈ ہوتا ہے۔ یہ تیزقسم کا تیزاب ہے جومعدے کی دیواروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے بداثرات سے بچنے کے لئے معدہ اپنی اندرونی دیواروں پرلیس دارمواد کی ایک تہہ بنا دیتا ہے۔ یہ ڈھال کی طرح معدے کی جھلی کوبچاتی ہے۔ یہ تہہ بلغم جیسی ہوتی ہے جوہردوہفتوں بعد تبدیل ہوجاتی ہے۔

بعض ادویات اورمضرصحت چیزوں کی وجہ سے اس تہہ کو نقصان پہنچتا ہے۔ جب یہ حفاظتی دیوارختم ہوجاتی ہے توتیزاب میں موجود خاص قسم کے جرثومے یعنی ایچ پائیلوری کی وجہ سے معدے میں زخم (السر ) بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے جب دیگردوائیں دی جاتی ہیں تو ساتھ ان جراثیم کو ختم کرنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس بھی تجویز کئے جاتے ہیں۔ اگر یہ تیزاب انتڑیوں میں داخل ہوجائے تو لبلبے اورانتڑیوں کے رس میں موجود الکلی اسےغیرمؤثرکردیتی ہے۔

stomach, mucous lining around stomach walls, stomach protector

Vinkmag ad

Read Previous

خالی پیٹ پانی‘ پیئیں یا نہیں؟

Read Next

کٹا ہونٹ اور تالو 

Leave a Reply

Most Popular