Vinkmag ad

گینگرین

گینگرین

گینگرین وہ کیفیت ہے جس میں جسم کے کسی خاص حصے کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کسی زخم، بیماری یا انفیکشن کے باعث اس حصے کو خون کی ضروری مقدارفراہم نہ ہونا ہے۔ انگلیاں، پاؤں، ہاتھ اورٹانگیں اس کا زیادہ شکارہوتی ہیں تاہم یہ مرض جسم کے اندرونی اعضاء اورپٹھوں کوبھی متاثرکرسکتا ہے۔

مرض کی وجوہات

اس کی عام وجوہات میں ذیابیطس، پی اے ڈی، تمباکونوشی، شدید یا گہری چوٹ، موٹاپا، کمزورقوت مدافعت اورایک ایسی کیفیت شامل ہیں جس میں جسم کے اعضاء مثلاً ہاتھ، پاؤں،کان، ہونٹ اورناک وغیرہ کو خون پہنچانے والی رگیں سکڑجاتی ہیں۔

گینگرین کی علامات

٭جلد کا خشک ہونا۔

٭جلد کا رنگ بھورے سے نیلا اورپھرکالا ہوجانا۔

٭جلد کا سن یا ٹھنڈا ہوجانا۔

٭متاثرہ حصے میں سوجن یا درد ہونا۔

٭پھوڑے یا چھالوں سے پیپ آنا۔

٭بخاریا کمزوری ہونا۔

٭متاثرہ حصے کو دبانے سے بھربھراہٹ یا چٹخنے کی آوازآنا ۔

تشخیص اورعلاج

گینگرین کی تشخیص عموماً الٹراساؤنڈ کی مدد سے کی جاتی ہے۔ اس کا علاج مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جاتا ہے

میگٹ تھیراپی

اس تھیراپی میں متاثرہ حصے پرمکھیوں کے لاروے چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔ یہ صحت مند ٹشوز یا خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیرمردہ جلد کو کھا لیتےاور ایک مواد خارج کرتے ہیں۔ یہ مواد زخم کو تیزی سے مندمل کرتا اورنقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔

آکسیجن تھیراپی

اس میں جسم کے متاثرہ حصے کوزیادہ آکسیجن فراہم کی جاتی ہے تاکہ مردہ ہونے والے ٹشوزیا خلیوں کو زندگی کی طرف لایا جا سکے۔

ادویات

مریض کو جراثیم کش یا درد کم کرنے والی ادویات دی جاتی ہیں جوزخم کوخشک، درد کوکم اورانفیکشن کو روکنے میں مددگارثابت ہوتی ہیں۔

سرجری

گینگرین کا انفیکشن اتنا بڑھ جائے کہ وہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہومتاثرہ حصے کو آپریشن کے ذریعے الگ کردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انجیوگرافی کی طرح کے ایک پروسیجر سے جسم کے اس حصے کی خون کی سپلائی کو بحال کردیا جاتا ہے۔

اوپرذکرکردہ علاج میں سے موزو ں ترین علاج کا انتخاب مریض کی حالت، برداشت اورمرض کی شدت کو مدنظررکھ کرکیا جاتا ہے۔ مریض کو چاہئے کہ اس کی علامات ظاہرہوں توبغیرکسی تاخیرکے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اورعلاج کرکے آنے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

Gangrene, what is gangrene, symptoms of gangrene, treatment of gangrene

Vinkmag ad

Read Previous

خوشی کے ہارمونز

Read Next

گینگرین کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular