Vinkmag ad

اپنے تصورات درست کیجئے

اپنے تصورات درست کیجئے

 

کولا مشروبات‘ ہاضمے میں مدد

 اکثر لوگ کھانا ہضم کرنے کے لئے کولامشروبات پیتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟

 یہ محض ایک مفروضہ ہے کہ کولا مشروبات ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے برعکس یہ خوراک سے غذائیت کو ختم کر دیتے ہیںجس کا مطلب ہے کہ فائدہ مند غذائی اجزاء خون میں شامل نہیں ہوئے۔ مزید برآں یہ ہڈیوں سے کیلشیم کے اخراج کا بھی باعث بنتے ہیں۔کھانے کو قدرتی طور پر ہضم کرنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ رات دیر تک جاگ کر کھانے پینے سے اجتناب کریں‘ سونے سے تین گھنٹے پہلے کھانا کھائیں، سادہ غذا اپنائیں اور تیز مرچ مصالحوں کی حامل اشیاء کھانے سے گریز کریں ۔

بشریٰ مشتاق، ماہر غذائیات، آغاخان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی

مالٹے لائے کھانسی اور نزلہ

 مالٹے کھانے سے گلا خراب، کھانسی اور نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔

 کھٹے مالٹے کھانے سے گلا خراب ہو جاتا ہے جس سے بعض اوقات نزلہ زکام بھی ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس پکے ہوئے اور میٹھے مالٹے کھانا مفید ہے‘ اس لئے کہ وٹامن سی اور فائبر اس کے اہم غذائی اجزاء ہیں۔ مزیدبرآں اپنے اندر فائبر کی بھرپور مقدار کی وجہ سے یہ ہائی کولیسٹرول اور قبض میںبھی مفید ہے۔ چونکہ سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے اس لیے یہ اس کمی کو پورا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر صلاح الدین، میڈیکل سپیشلسٹ ‘مریم میموریل ہسپتال، راولپنڈی

جرابیں پہننا،نظر کی کمزوری

 رات کو جرابیں پہن کر سونے سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

 رات کوجرابیں پہن کر سونے سے نظر کی کمزوری کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا تعلق بہت سی وجوہات سے ہے جن میں سے کچھ ہمارے کنٹرول میں نہیں جبکہ کچھ ہمارے بس میں ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں اور انہیں سورج کی شعاعوں سے بچائیں‘ اس لئے کہ وہ آنکھوں کی بیماریوں مثلاًموتیے وغیرہ کا باعث بنتی ہیں۔

ڈاکٹر ناصراشرف، ماہرِامراض چشم،کراچی

سردی آئی،نمونیا لائی

 سردی کی وجہ سے نمونیا ہو سکتا ہے۔

 نمونیا جراثیم کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے لہٰذا اس کا موسم سے براہ راست تو تعلق نہیں‘ تاہم یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے‘ اس لئے کہ اس معاملے کا تعلق قوت مدافعت کے ساتھ بھی ہے۔ وہ افراد جن میں یہ قوت کم ہوتی ہے (مثلاً دمے کے مریض وغیرہ) وہ اس انفیکشن یعنی نمونیا کا شکارجلدی ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں چونکہ ایسے افراد کی قوت مدافعت مزید کمزور ہو جاتی ہے لہٰذا وہ نمونیا سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اس موسم میںخود کو مکمل طور پرڈھانپ کر رکھیں تاکہ آپ ان سے بچ سکیں۔

ڈاکٹر آفتاب اکبر، شفا انٹر نیشنل ہسپتال، اسلام آباد

Myth busters, fizzy-drinks-digestion-socks-eyesight-oranges-cold-pneumonia-winter

Vinkmag ad

Read Previous

کس چیز میں کون سا وٹامِن

Read Next

ذیابیطس میں آنکھوں اور پاؤں کی دیکھ بھال

Leave a Reply

Most Popular