مچھلیاں خریدنے سے قبل یہ سامان ضرورلیں
کچھ گھروں، شاپنگ مالزاوردکانوں میں شوقیہ یا سجاوٹ کے لئے مچھلی گھر (فش ٹینکس) رکھے جاتے ہیں۔ ان میں تیرتی مختلف سائزکی رنگ برنگی مچھلیاں، پودے اور دیگراشیاء دلکش منظرپیش کرتے ہیں۔ گھرمیں مچھلیاں پالنا چاہتے ہوں توکون سے سامان کی ضرورت ہوگی، آئیے جانتے ہیں۔
ٹینک: بازارمیں مختلف سائزاورقسم کے فش ٹینک دستیاب ہیں۔ اپنی پسند، مچھلیوں کی قسم اوران کی تعداد کے مطابق ان کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ عموماً بڑے ٹینک زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں مچھلیوں کی زیادہ تعداد رہ سکتی ہے اوران کے باہرنکلنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ۔
ٹینک‘ ضروری اشیاء
ٹینک کے لئے درکاربنیادی اشیاء یہ ہیں
ہیٹر: مچھلیاں ازخود اپنا جسمانی درجہ حرارت برقرارنہیں رکھ سکتیں لہٰذا اس مقصد کے لئے ہیٹر استعمال ہوتا ہے۔ یہ ٹینک کو مچھلیوں کے لئے موزوں درجہ حرارت پر برقرار رکھتا ہے۔
تھرما میٹر: یہ ٹینک کا درجہ حرارت چیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ٹیسٹ کِٹس: یہ ٹینک کے پانی کا پی ایچ لیول اورمچھلیوں کے لئے نقصان دہ کیمیائی مادوں مثلاً امونیا، نائٹرائٹ اورنائٹریٹ وغیرہ کی مقدار کو ماپنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
فِلٹرز: یہ مچھلیوں کے فضلے کی توڑ پھوڑ کرتے، پتوں یاکھانے کے ذرات کوامونیا میں تبدیل ہونے سے قبل ٹینک سے باہرنکالتے اوردیگر کیمیائی مادوں کو ٹینک سے خارج کرتے ہیں۔
بلب ا ورڈھکن(hood): ڈھکن مچھلیوں کو ٹینک سے باہر نکلنے سے روکتا اور پانی کے بخارات بننے کے عمل کو آہستہ کرتا ہے۔ روشنی مچھلیوں کے خوبصورت رنگوں کومزید نمایا ں کرتی ہے اور اگر ٹینک میں پودے ہوں تو انہیں توانائی فراہم کرتی ہے۔
ہوا کا پمپ: یہ آکسیجن کی مناسب مقدار برقراررکھتا ہے۔
سٹینڈ یا ٹیبل: یہ ٹینک کو رکھنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
پودے: اصلی یا پلاسٹک کے پودے ٹینک کی خوبصورتی بڑھاتے اورمچھلیوں کو چھپنے کی جگہ فراہم کرتے ہیں۔
صفائی کا سامان: ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے پائپ، گلاس کو صاف کرنے کے لئے اسفنج یا ٹوتھ برش اور پانی بھرنے یا نکالنے کے لئے بالٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔
فِش نیٹ: یہ مچھلیوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔
بجری یا چھوٹے پتھر: یہ ٹینک کی سجاوٹ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اگرٹینک میں اصلی پودے رکھے ہوں تو ان کی جڑوں کو بنیاد بھی فراہم کرتے ہیں۔انہیں ٹینک میں ڈالنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔
things to buy before keeping a pet fish, aquarium checklist for beginners, fish tank mai zaroori saman