مرگی سے بچاؤ

مرگی سے بچاؤ

مرگی ایک اعصابی مرض ہے جو عموماً دماغ میں پیدائشی نقص یا گردن توڑبخارکی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں متاثرہ فرد کو دورے پڑتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں پانچ کروڑافراد اس کا شکار ہیں۔ ان میں سے 80 فی صد کاتعلق کم اوردرمیانی آمدنی والے ممالک سے ہے۔ ذیل میں بیان کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے سے اس کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے

٭حمل کے دوران صحت کا معمول سے زیادہ خیال رکھیں۔

٭زچگی کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں تربیت یافتہ عملہ موجود ہو۔

٭اس کا سبب بننے والے امراض سے بچاؤکے لئے دستیاب ویکسین لگوائیں۔

٭موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ اورگاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ضرورپہنیں تاکہ سر پرچوٹ کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔

٭سیڑھیاں اترتے یا چڑھتے ہوئے محتاط رہیں۔

٭سرپرچوٹ کی صورت میں اپنا معائنہ کروائیں کیونکہ اگر یہ چوٹ گہری ہو تودماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

٭متحرک طرززندگی اختیارکریں اورصحت بخش غذا کھائیں تاکہ سٹروک، دل کے امراض اورنتیجتاً مرگی سے بچا جاسکے۔

٭دنیا بھرمیں مرگی کا سبب بننے والاعام انفیکشن سسٹی سرکوسس ہے جو ایک پیراسائٹ سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے ذاتی صفائی اور کھانا بنانے کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔

٭تمباکونوشی، الکوحل اورمنشیات کے استعمال سے گریزکریں۔

٭نیند کا ایک وقت متعین کریں اوراس کی پابندی کریں۔

epilepsy prevention, tips to prevent epilepsy

Vinkmag ad

Read Previous

ڈِمپلز کی سائنس

Read Next

بلڈپریشر کے مریض‘ غذائی پرہیزیں

Leave a Reply

Most Popular