Vinkmag ad

کمر درد سے نپٹنے کے آسان طریقے

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 1.71 بلین افراد پٹھوں‘ جوڑوں اور ہڈیوں کے مسائل کے شکار ہیں۔ ان میں سب سے عام کمر کا درد ہے۔ یہ بالعموم کچھ دنوں سے لے کر کچھ ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اگریہ تین ماہ یا اس سے زیادہ دیر تک برقرار رہے تو اسے دائمی(chronic) کہا جائے گا۔

کمر درد کی عام وجوہات میں غلط طریقے سے وزن اٹھانا، بیٹھنے کا انداز درست نہ ہونا، موٹاپا اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر وغیرہ شامل ہیں۔ اس سے بچاؤ اور نپٹنے کے لئے ان باتوں پر عمل کریں:

٭اگر یہ درد کسی چوٹ کے نتیجے میں ہو رہاہو تو متعلقہ حصے پر 20 منٹ کے لئے ٹھنڈی ٹکور کریں۔ اس سے متاثرہ ٹشو کو صحت یاب ہونے میں مدد تو نہیں ملے گی مگر درد کم ہوجائے گا۔

٭ درد دائمی ہو تو متاثرہ حصے پرگرم پانی کی بوتل یا ہیٹنگ پیڈ رکھیں۔

٭مساج کریں۔ اس کے لئے کسی پروفیشنل کی مدد لی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

٭معمولی کرنٹ کے ذریعے درد کم کرنے والی مشین(TENS machine) استعمال کریں۔ یہ کسی بھی میڈیکل سٹور سے باآسانی مل سکتی ہے۔

٭کمر در د کے لئے مخصوص ورزشیں کریں۔ مثلاً کمر کے بل لیٹ کر ایک ٹانگ کو موڑیں اور دوسری کو سیدھا اوپر اٹھا ئیں۔ اوپر اٹھے ہوئے پاؤں پر ایسی پٹی لگائیں جو کھینچنے پر لمبی(stretchable) ہوجائے ۔ پھر اسے کھینچیں اور 30 سیکنڈ انتظار کریں۔ یہ عمل پانچ مرتبہ دونوں ٹانگوں پر کریں۔

٭مسلسل بیٹھ کر کام کرنے والی ملازمت کرتے ہوں تو کمر کے نچلے حصے کے پیچھے تکیہ یا تولیہ رول کر کے رکھیں۔کرسی اور گھٹنوں کے پچھلے حصے کے درمیان تھوڑا سا وقفہ رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنی کرسی کو یوں سیٹ کریں کہ کمپیوٹر سکرین کا اوپری حصہ آنکھوں کی سطح پر یا اس سے تھوڑا نیچے ہو۔

٭سوتے ہوئے سائیڈ کے بل لیٹیں، دونوں ٹانگوں کے درمیان ایک تکیہ رکھیں اور پاؤں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھیں۔

٭بعض مردوں کو پینٹ کی پچھلی جیب میں پرس رکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ بیٹھے ہوں تو اسے نکال دیں۔

٭آگے کی طرف جھک کر زمین سے کوئی چیز نہ اٹھائیں۔ جھک کر وزن اٹھانے کے بجائے نیچے بیٹھیں اور اسے اپنے جسم کے قریب رکھتے ہوئے اٹھائیں۔

٭ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کمر درد کی ایک عام وجہ ہے جو عموماً ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے صحت بخش غذا (جس میں کیلشیم بھی شامل ہو) کھائیں تاکہ ہڈیاں مضبوط رہیں۔

٭وزن کو نارمل حد میں برقرار رکھیں۔

٭باقاعدگی سے پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ورزشیں کریں۔

Back pain, lower back pain, ways to treat chronic back pain without surgery, shadeed qamar dard say kaisay niptein

Vinkmag ad

Read Previous

ماہواری سے پہلے کی علامات

Read Next

کینسر اتنی خطرناک بیماری کیوں ہے

Leave a Reply

Most Popular