بدل ڈالئے یہ عادات

بدل ڈالئے یہ عادات

٭ منہ سے ناخن کترنے کے باعث جراثیم باآسانی جسم میں داخل ہو سکتے ہیں لہٰذا ایسا کرنے سے گریز کریں۔

٭ہاتھوں کو دھوتے ہوئے جلدی کرنے سے جراثیم جلد پرباقی رہتے ہیں۔ انہیں مکمل صاف کرنے کے لیئے کم ازکم 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے لازماً دھوئیں۔

٭زیادہ میٹھا کھانے سے پرہیزکریں کیونکہ یہ موٹاپے کا باعث بنتا اوردانتوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

٭عمارتوں میں اوپرنیچے آنے جانے کے لئے لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کو ترجیح دیں۔ لفٹ کے بٹن کو بہت سے لوگ چھوتے ہیں جوجراثیم کے پھیلاؤ کا ایک ذریعہ ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے سے آپ متحرک رہیں گے۔

٭بہت سے لوگوں کو ناشتا نہ کرنے کی عادت ہوتی ہے جس سے وہ دن بھرسستی اورتھکاوٹ کا شکاررہتے ہیں۔ ایسا ہرگزمت کریں بلکہ اچھے ناشتے سے دن کا آغاز کریں۔

٭سگریٹ نوشی مضرصحت ہے لہٰذا اسے ترک کردیں۔

٭بچوں کے سامنے سگریٹ پینے سے اجتناب کریں۔

٭دن بھرکام کرتے ہوئے ہمیں مختلف مسائل اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ہم ذہنی دباؤ کا شکاررہتے ہیں۔ جسمانی صحت کے ساتھ اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور پرسکون ہو کرکام کرنے کی عادت اپنائیں۔

٭سارا دن گھریا دفتر کے اندررہنے سے وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے۔اس لئے روزانہ کچھ  دیردھوپ میں بیٹھیں۔

٭سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کریں اوران کی پابندی کریں۔

٭آج کل جنک فوڈ کو بہت پسند کیا جاتا ہے جس سے موٹاپے سمیت معدے کے مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کوشش کریں کہ بازاری کھانوں سے پرہیز کریں اورگھر کا بنا سادہ کھانا کھائیں۔

اکثر لوگ گھرکی صفائی کا خیال تو رکھتے ہیں لیکن دروازوں کے ہینڈل اورلائٹ سوئچ وغیرہ کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ان کے ساتھ ہاتھوں کا ربط زیادہ ہوتا ہے لہٰذا انہیں روزانہ کی بنیاد پرصاف کریں اورپھراستعمال کریں۔

bad habits, avoid these habits to stay healthy

Vinkmag ad

Read Previous

اومیکرون

Read Next

گندم سے الرجی ‘علامات

Leave a Reply

Most Popular