• Home
  • امراض
  • سیریبرل پالسی: والدین کے لئے اہم ہدایات

سیریبرل پالسی: والدین کے لئے اہم ہدایات

3

سیریبرل پالسی: والدین کے لئے اہم ہدایات

سی پی کے شکار بچوں کو درپیش خوراک ، ٹپکتی رال اوردیگر مسائل حل کرنے کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں۔

خوراک سے متعلق احتیاطیں

٭دودھ پلاتے وقت بچےکا سر باقی جسم کے مقابلے میں اونچا رکھیں۔ اس کے لئےتکیے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔اگر ماں فیڈ کرا رہی ہو توبچے کوسینے سے لگا کر کندھے سےاس کے سرکو سہارا دیتے ہوئے دودھ پلائے۔

٭دودھ وقفے وقفے سے پلائیں اوراس دوران بچے کو ڈکاردلوائیں۔

٭دودھ پلانے کے فوراً بعدبچے کوسیدھا ہرگزنہ لٹائیں۔

٭لٹانے سے قبل اس کا منہ کھانے کے ذرات سے خالی کردیں۔

٭خوراک زبان پرنہیں بلکہ سائیڈ پر( دانتوں کےدرمیان) دیں تاکہ وہ اسے چبانے کی کوشش کرے اورپٹھے حرکت میں آئیں۔

گھرمیں تبدیلیاں

سی پی کے شکار بچے اپنے تقریباً تمام کاموں کے لئے دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی ہیڈ پریکٹیشنرآکوپیشنل تھیراپسٹ درِشہوار بتاتی ہیں کہ ہمارامقصد ان بچوں کودوسروں کی مدد کے بغیرچھوٹے موٹے کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔اس کے لئے انہیں کھانے ، پینےاور نہانے وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہےاورمختلف ورزشیں کرائی جاتی ہیں۔ ہر بچے کی کیفیت کو مدنظررکھتے ہوئے اس سلسلے میں معاون آلات بھی تجویز کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ والدین گھروں میں چند تبدیلیاں کرسکتے ہیں جو یہ ہیں

٭اگربچہ تھوڑاچل سکتا ہے توباتھ روم میں ہینڈل یا قبضے لگوائیں تاکہ انہیں اٹھنے اوربیٹھنے میں مشکل پیش نہ آئے۔

٭فرش پرموجود پھسلنے والے قالین ہٹا دیں۔

٭بچے کوایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کرنےکے لئے مخصوص تختوں کا استعمال کریں۔

ٹپکتی رال سے چھٹکارا

  چارچھوٹی سٹیل کی خشک چمچوں کوفریزرمیں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔ پھر باری باری ان کا نیچے والا حصہ(جہاں خوراک ڈالتے ہیں، اس کے نیچے ابھرا ہوا حصہ) گال کے اندرڈال کر منہ بند کریں اور گال کو ہلکا سا دبائیں۔ اس عمل کو دہراتے رہنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو معالج سے رابطہ کریں۔

grab bars, transfer boards, cerebral palsy patient care, home changes, drooling issues, food related issues

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x