کیا حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں؟ 

کیا حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں؟

حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں یا نہیں،اس کا فیصلہ ان کی صحت اور حمل کے دورانیے کو دیکھ کرکیا جاتاہے۔عمومی طور پرحاملہ خواتین کو پہلی اوردوسری سہہ ماہی میں خوراک کی ضرورت نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اگر وہ کسی خاص طبی مسئلے کا شکار نہ ہوں تواس عرصے میں روزے رکھ سکتی ہیں۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ اس سے قبل گائناکالوجسٹ سے رابطہ کریں۔

روزے کو آسان کیسے بنائیں

اگرروزہ رکھ رہی ہوں تو ان باتوں کا خیال رکھیں

٭سحری ضرورکریں ورنہ دن بھر تھکاوٹ اور کمزوری ہوگی۔

٭سحراورافطارمیں ایک ہی مرتبہ پیٹ بھرکرکھانا نہ کھائیں بلکہ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا کھانا کھاتی رہیں۔

٭کافی، چائے یا کولا مشروبات زیادہ پیتی ہیں تو ان کا استعمال کم کردیں۔

٭پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔جن اوقات میں کھانے پینے کی اجازت ہوتی ہے اس دوران پانی پیتی رہیں۔ زیادہ پانی کے حامل پھل بھی اس ضمن میں مفید ہیں۔

٭سحری اورافطاری کے بعد تھوڑی بہت چہل قدمی کریں۔

٭سحری وافطاری میں تازہ پھل‘ دودھ اورمکھن کھائیں۔

٭چٹ پٹی اشیاء مثلاً پکوڑے‘سموسے اورچاٹ سے پرہیز کریں۔

٭ ذیابیطس کی شکار خواتین بلڈ پریشراورشوگر لیول چیک کرتی رہیں۔ ادویات کے اوقات سحری اورافطاری کے مطابق تبدیل کروائیں۔

٭ مشروبات کازیادہ استعمال بھوک کو کم کرسکتا ہے۔انہیں مناسب مقدار میںپئیں۔

٭اپنی نیند کا خاص خیال رکھیں۔

٭معمول کے کام کریں مگرزیادہ تھکادینے والے کاموں یا سخت ورزش سے اجتناب کریں۔

ان علامات کو نظراندازنہ کریں

روزے کے باعث یہ علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹرسےرابطہ کریں

٭وزن کم ہوتا جارہا ہو۔

٭معمول سے زیادہ پیاس لگتی ہو۔

٭پیشاب معمول سے کم آتا ہو۔

٭آرام کے بعد بھی تھکاوٹ اورکمزوری ہو۔

٭آرا م کے بعد بھی دن بھر سر چکراتا ہو یا بے ہوش ہوجاتی ہوں۔

ان صورتوں میں روز ہ نہ رکھیں

٭تیسری سہہ ماہی میں۔

٭ دوران حمل ذیابیطس(Gestational diabetes) ہو جائے ۔

٭انیمیا کی شکارہوں۔

٭حمل دو یااس سے زیادہ بار گرچکا ہو۔

٭قے اور متلی کی شکایت ہو جو ادویات لینے کے باوجوددور نہ ہو رہی ہو۔

can pregnant women fast? fasting guidelines for pregnant women, pregnancy mai roza rakhein ya nahe

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی بی

Read Next

روزے اور صحت

Leave a Reply

Most Popular