کیا لِپ سٹک ہونٹوں کو کالا کرتی ہے؟

کیا لِپ سٹک ہونٹوں کو کالا کرتی ہے؟

خواتین بناؤ سنگھار کے لئے جو مختلف زیبائشی مصنوعات استعمال کرتی ہیں ان مین سے ایک لِپ سٹک بھی ہے۔ یہ باقی مصنوعات کی نسبت اس لئے بھی زیادہ استعمال ہوتی ہے کیونکہ اسے لگانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا اوریہ فوری طورپر چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتی ہے۔ مگرکیا یہ ہونٹوں کا کالا کرتی ہے؟َ

عام طور پرایسا نہیں ہوتا‘ البتہ اگر کسی خاتون کو لپ سٹک میں موجودکسی خاص کیمیکل سے الرجی ہو توعین ممکن ہے کہ اسے لگانے کے کچھ عرصے بعد اس کے ہونٹوں کی رنگت متاثر ہونے لگے۔ ایسے میں لپ سٹک یا اس کی کمپنی تبدیل کر لینی چاہئے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اسے لپ سٹک کے کسی خاص رنگ سے الرجی ہو۔ ایسی صورت میں برانڈ تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔ بالعموم معیاری برانڈ کی لپ سٹک استعمال کرنے سے یہ مسئلہ نہیں ہوتا‘ اس لیے کہ وہ بہت ریسرچ کے بعد تیار کی جاتی ہیں۔

can lipstick affect lip color? lip stick say hont kaalay hojatay hain?

Vinkmag ad

Read Previous

بٹیر کی فارمنگ

Read Next

سروائیکل کینسر

Leave a Reply

Most Popular