Vinkmag ad

روزانہ کتنا کیلیشم اور وٹامن ڈی لیں

خوراک کا ہڈیوں کی صحت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔ 25 سال کی عمرتک ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس عمرمیں ہمیں خاص طور پر کیلشم اور وٹامن ڈی سے بھرپورخوراک ضرور کھانی چاہیے۔

اس خوراک میں دودھ، دہی، پنیر، انڈے اور مچھلی وغیرہ شامل ہیں۔ اگر اس عرصے میں کیلشیم یا وٹامن ڈی کی کمی ہوتو پھر ہڈیوں کی کمزوری کا مسئلہ عمر بھرچلے گا۔

بالعموم 35سال کی عمرتک ہڈیاں مضبوطی کی ایک خاص سطح پر رہتی ہیں جس کے بعد وہ کمزور ہونے لگتی ہیں۔ خواتین میں جب ایام کا سلسلہ رک جاتا ہے تو ہارمونل تبدیلیوں اورکیلشیم کی کمی کے باعث ان کی ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

روز کی ضرورت 

٭بچوں کے لیے وٹامن ڈی کے روزانہ200 آئی یو لینا ضروری ہیں۔ (آئی یو ایک پیمانہ ہے جس کے ذریعے حیاتیاتی سرگرمی کی پیمائش کی جاتی ہے)۔ اگر آدھا گھنٹہ ہلکی دھوپ میں رہا جائے تو یہ مقدار پوری ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر ایک گلاس دودھ، ایک ٹکڑا پنیر یا ایک کپ دہی روزانہ کھا لیا جائے توکیلشیم کی مقدار پوری ہوجاتی ہے۔

٭٭بالغ افراد میں 1000 ملی گرام کیلشیم اور400آئی یو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بزرگوں کی ضروریات بھی یہی ہیں۔

٭بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کو روزانہ 1500 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

نوٹ: ضرورت سے زیادہ کیلشیم گردوں میں پتھری کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے لہٰذا روزانہ کی ضرورت کے مطابق ہی کیلشیم لیں۔

 why do you need calcium and vitamin D, How much is daily calcium and vitamin D requirement, calicum aur vitamin D ki kitni amount zaroori hai

Vinkmag ad

Read Previous

حمل میں گردن توڑ بخار

Read Next

 پودے اورالرجی

Leave a Reply

Most Popular