Vinkmag ad

بریسٹ ٹوموسنتھیسس: تھری ڈی میموگرام

Woman undergoing a breast tomosynthesis (3D mammogram) examination while a radiology technician positions her breast in a mammography machine

تھری ڈی میموگرام (3D mammogram) میں چھاتی کے متعدد ایکس رے ملا کر تھری ڈی تصویر تیار کی جاتی ہے۔ اسے بریسٹ ٹوموسنتھیسس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ اُن افراد میں بریسٹ کینسر کی نشاندہی میں مدد دیتا ہے، جن میں بیماری کی کوئی علامت موجود نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ چھاتی کی گلٹی، درد یا نپل سے مواد خارج ہونے جیسے مسائل کی وجہ جاننے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیوں کیا جاتا ہے

عام میموگرام صرف ٹو ڈی تصاویر فراہم کرتا ہے۔ دونوں اقسام کی تصاویر کے اپنے فوائد ہیں، اس لیے تھری ڈی میموگرام مشین سکریننگ کے دوران دونوں قسم کی تصاویر تیار کرتی ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے دو فوائد حاصل ہوتے ہیں:

٭ مزید امیجنگ ٹیسٹوں کی ضرورت کم ہوتی ہے

٭ گھنے بریسٹ ٹشو میں بریسٹ کینسر کی بہتر تشخیص ممکن ہو پاتی ہے

خطرات اور لمیٹیشنز

اس ٹیسٹ میں شعاعوں کی بہت کم مقدار استعمال ہوتی ہے، لہٰذا یہ محفوظ ٹیسٹ ہے، تاہم اس کی بھی کچھ لمیٹیشنز ہیں۔ مثلاً بعض اوقات ٹیسٹ میں ایسی تبدیلی نظر آتی ہے جو مزید جانچ کے بعد کینسر ثابت نہیں ہوتی۔ اسے فالس پازیٹو نتیجہ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ ہر قسم کے بریسٹ کینسر کی تشخیص نہیں کر سکتا، خاص طور پر اگر کینسر بہت چھوٹا ہو یا ایسی جگہ ہو جہاں اسے دیکھنا مشکل ہو

ٹیسٹ کی تیاری

تھری ڈی میموگرام سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں:

٭ ٹیسٹ ایسے وقت کروائیں، جب چھاتی میں حساسیت کم ہونے کا امکان ہو۔ اگر مینوپاز شروع نہیں ہوا، تو یہ وقت عموماً ماہواری ختم ہونے کے بعد والا ہفتہ ہوتا ہے

٭ اگر آپ کسی نئے میڈیکل سینٹر میں ٹیسٹ کروا رہے ہیں تو اپنے پرانے میموگرام ساتھ لے جائیں، تاکہ نئی تصاویر سے ان کا موازنہ کیا جا سکے

٭ میموگرام سے پہلے بغلوں میں یا چھاتی پر ڈیوڈرینٹ، پاؤڈر، لوشن، کریم یا عطر استعمال نہ کریں، کیونکہ ان میں موجود دھاتی ذرات امیجنگ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں

ٹیسٹ کے دوران

٭ آپ کو گاؤن پہنایا جاتا ہے

٭ آپ تھری ڈی میموگرام مشین کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔ ٹیکنیشن ایک چھاتی کو پلیٹ فارم پر رکھتا ہے اور اسے آپ کے قد کے مطابق اوپر یا نیچے ایڈجسٹ کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ آپ کے سر، بازوؤں اور جسم کی درست پوزیشن بناتا ہے، تاکہ واضح تصاویر حاصل کی جا سکیں۔

٭ ایک شفاف پلاسٹک پلیٹ چھاتی کو آہستہ آہستہ پلیٹ فارم کے ساتھ دباتی ہے۔ یہ دباؤ نقصان دہ نہیں ہوتا، لیکن کچھ افراد کو درد محسوس ہو سکتا ہے۔ اگر تکلیف زیادہ ہو، تو ٹیکنیشن کو ضرور آگاہ کریں

٭ ایکس رے مشین ایک جانب سے دوسری جانب حرکت کرتے ہوئے تصاویر لیتی ہے۔ اس دوران آپ سے چند لمحوں کے لیے بالکل ساکن رہنے اور سانس روکنے کو کہا جا سکتا ہے، تاکہ تصاویر واضح آئیں

٭ چھاتی پر سے دباؤ ہٹا لیا جاتا ہے اور مشین سائیڈ سے تصویر لینے کے لیے دوسری پوزیشن میں آ جاتی ہے۔ چھاتی کو دوبارہ پلیٹ فارم پر رکھا جاتا ہے اور شفاف پلاسٹک پلیٹ سے دوبارہ دباؤ دیا جاتا ہے۔ مزید تصاویر لینے کے بعد یہی عمل دوسری چھاتی کے لیے بھی دہرایا جاتا ہے

نتائج

٭ تھری ڈی میموگرام کے نتائج عموماً ٹیسٹ مکمل ہونے کے کچھ ہی وقت بعد دستیاب ہو جاتے ہیں

٭ ریڈیالوجسٹ ان تصاویر کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ کسی مشتبہ تبدیلی کی نشاندہی کی جا سکے

٭ بریسٹ کینسر کی مزید جانچ کے لیے الٹراساؤنڈ، ایم آر آئی یا بعض اوقات بایوپسی کی جاتی ہے

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا تھری ڈی میموگرام عام میموگرام سے زیادہ مؤثر ہے؟

تھری ڈی میموگرام چھاتی کی تہہ در تہہ تصاویر فراہم کرتا ہے، جس سے بعض صورتوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص زیادہ بہتر ہو سکتی ہے

کن افراد کو تھری ڈی میموگرام سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے؟

یہ ٹیسٹ خاص طور پر اُن افراد کے لیے زیادہ مفید ہے جن کے بریسٹ ٹشو گھنے ہوں یا جنہیں مزید واضح تصاویر درکار ہوں

کیا تھری ڈی میموگرام کے دوران درد محسوس ہوتا ہے؟

چھاتی کو چند سیکنڈ کے لیے دبایا جاتا ہے جس سے کچھ افراد کو عارضی تکلیف یا ہلکا درد محسوس ہو سکتا ہے

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=breast-surgeon

Vinkmag ad

Read Previous

مسوڑھوں کی بیماری اور دل کے والوز میں ممکنہ تعلق دریافت

Read Next

زیادہ مرچ اور غذائی نالی کے سرطان میں ممکنہ تعلق، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular