Vinkmag ad

دماغی بحالی: سٹروک اور دماغی چوٹ کے بعد علاج

An older male patient in a blue hospital gown does a colored peg-board puzzle with a therapist, as part of his brain rehabilitation at a hospital.

دماغی بحالی (Brain rehabilitation) کی تھراپی ان افراد کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے جنہوں نے سٹروک یا دماغی چوٹ کے باعث اپنی کچھ صلاحیتیں کھو دی ہوں۔ اس تھراپی کے ذریعے وہ دوبارہ روزمرہ کے بنیادی کام سیکھتے ہیں۔ ان میں کھانا، کپڑے پہننا، چلنا اور بولنا شامل ہو سکتے ہیں۔

دماغی چوٹیں مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہیں اور بعض افراد میں سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ ایسے مریضوں میں درج ذیل مسائل دیکھے جا سکتے ہیں:

٭ حرکت کے مسائل

٭ جذباتی مسائل

٭ سوچنے اور یادداشت کی کمزوری

٭ زبان اور بولنے کے مسائل

٭ درد یا جسم کے حصوں کا سن ہونا

کیوں کی جاتی ہے

دماغی چوٹ کے بعد بغیر مدد کے کام یا تعلیم میں واپسی اکثر مشکل ہو جاتی ہے۔ برین ری ہیبیلیٹیشن ٹیم ایسے مریضوں کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنی صلاحیتیں بحال کر سکیں اور زیادہ خود مختار زندگی گزار سکیں۔

سٹروک دماغی چوٹ کی ایک اہم وجہ ہے جس میں بحالی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ سٹروک اس وقت ہوتا ہے جب دماغ تک خون کی فراہمی رک جائے یا دماغ کے اندر خون رسنے لگے۔ دیگر وجوہات میں دماغی رسولیاں اور تکلیف دہ دماغی چوٹیں شامل ہیں جو کسی بیرونی اثر جیسے گرنے یا ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔

طریقہ کار

دماغی بحالی کا عمل اکثر ہسپتال میں شروع ہوتا ہے جہاں روزانہ مختصر جسمانی اور ذہنی مشقیں کروائی جاتی ہیں۔ کچھ مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کے بعد خصوصی بحالی مرکز میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ اس مرحلے پر جسمانی، ذہنی اور رویے کی بہتری پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔

علاج ہر مریض کی انفرادی ضرورت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔ بحالی کے ماہرین مریض اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اہداف طے کرتے ہیں اور ان کے حصول کے طریقے وضع کرتے ہیں۔ کچھ مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ بحالی کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ اس ٹیم میں فزیوتھراپسٹ، آکوپیشنل تھراپسٹ، سپیچ اینڈ لینگویج تھراپسٹ اور دیگر ماہرین شامل ہوتے ہیں۔

کنکشن مینجمنٹ

یہ کنکشن مینجمنٹ پروگرام دماغی ہلکی چوٹ (کنکشن) کی جامع اور مربوط تشخیص فراہم کرتا ہے۔ اس عمل میں نیورولوجی، سائیکاٹری، سائیکالوجی، سپورٹس میڈیسن، نیورور اڈیالوجی اور بیلنس لیب کی ماہر ٹیمیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ پروگرام سائنسی شواہد پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے منظم اور مؤثر تشخیصی عمل یقینی بناتا ہے۔

ادراکی بحالی

انفرادی تھراپی سیشنز میں ماہرین مریض کی سوچنے، سمجھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

روزگار سے متعلق رہنمائی

مریض کو اپنے سابقہ کام میں واپسی، نئے کیریئر کے انتخاب یا دیگر مفید سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے منصوبہ بنانے میں مدد دی جاتی ہے۔

نیورومسکلر ری ہیبیلیٹیشن پروگرام

اس پروگرام میں تربیت یافتہ فزیوتھراپسٹ اور آکوپیشنل تھراپسٹ جدید طریقوں سے حرکت اور جسمانی کنٹرول کے مسائل کا علاج کرتے ہیں تاکہ مریض زیادہ خود مختار ہو سکے۔

سپیچ اینڈ لینگویج ری ہیبیلیٹیشن

ماہرین انفرادی سیشنز میں مریض کی بول چال اور رابطے کی صلاحیت بہتر بنانے پر کام کرتے ہیں تاکہ ابلاغی رکاوٹیں کم ہوں۔

برین انجری کوپنگ اسکلز گروپ بکس (BICS)

یہ ایک گروپ پروگرام ہے جس میں 12 سیشنز شامل ہوتے ہیں اور ہر سیشن دو گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں نیورو سائیکالوجسٹ اور سوشل ورکر شامل ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام مریضوں اور ان کے اہل خانہ دونوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں دماغی چوٹ کے اثرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=neurologist

Vinkmag ad

Read Previous

چھاتی کا از خود معائنہ

Leave a Reply

Most Popular