Vinkmag ad

بلیوپینکریاٹک ڈائیورژن ود ڈوڈینل سوئچ (بی پی ڈی/ڈی ایس)

A doctor explaining Biliopancreatic Diversion with Duodenal Switch (BPD/DS) surgery using an anatomical model of the stomach and small intestine

بلیوپینکریاٹک ڈائیورژن ود ڈوڈینل سوئچ (Biliopancreatic diversion with duodenal switch) یا بی پی ڈی/ڈی ایس (BPD/DS) وزن کم کرنے کی ایک سرجیکل تکنیک ہے۔ یہ نسبتاً کم استعمال ہونے والا طریقہ ہے، اور دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔

پہلے مرحلے میں سلیو گیسٹریکٹومی کی جاتی ہے، جس میں معدے کا تقریباً 80 فیصد حصہ نکال دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد معدہ ایک پتلی ٹیوب کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جو حجم میں کیلے کے برابر رہ جاتا ہے۔ اس عمل میں پائیلورک والو اور ڈوڈینم کا ابتدائی حصہ برقرار رکھا جاتا ہے، جو خوراک کی قدرتی منتقلی میں مدد دیتے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں نظامِ ہاضمہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس میں چھوٹی آنت کے بڑے حصے کو بائی پاس کر کے آنت کے آخری حصے کو معدے کے قریب ڈوڈینم سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں خوراک کی مقدار محدود ہو جاتی ہے۔ چکنائی اور پروٹین سمیت غذائی اجزا کا جذب ہونا بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ طریقہ عام طور پر ان افراد کے لیے تجویز کیا جاتا ہے جن کا بی ایم آئی 50 سے زیادہ ہو۔

دونوں مراحل اکثر ایک ہی آپریشن میں مکمل کیے جاتے ہیں، تاہم بعض صورتوں میں انہیں دو الگ مراحل میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ پہلے سلیو گیسٹریکٹومی اور وزن میں کمی کے بعد آنتوں کا بائی پاس کیا جاتا ہے۔

اگرچہ یہ طریقہ وزن میں نمایاں کمی کے لیے مؤثر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کے ساتھ کچھ خطرات بھی وابستہ ہیں۔ ان میں مریض اہم غذائی اجزاء اور وٹامنز کی شدید کمی شامل ہیں۔

کیوں کیا جاتا ہے؟

یہ سرجری اضافی وزن کم کرنے اور موٹاپے سے متعلق سنگین بیماریوں کے خطرات کم کرنے کے لیے کی جاتی ہے، جن میں شامل ہیں:

٭ دل کی بیماری

٭ ہائی بلڈ پریشر

٭ ہائی کولیسٹرول

٭ شدید سلیپ ایپنیا

٭ ٹائپ 2 ذیابیطس

٭ سٹروک

٭ کینسر

٭ بانجھ پن

یہ طریقہ اس وقت اختیار کیا جاتا ہے جب غذا اور ورزش کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہو۔ ہر مریض اس سرجری کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ اس لیے اس سے قبل مکمل طبی جانچ ضروری ہوتی ہے۔

نتائج

اس سرجری کے بعد وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے۔ دو سال کے اندر اضافی وزن کا 70 فیصد سے 80 فیصد تک کم ہونا ممکن ہوتا ہے۔ نتائج مریض کے طرزِ زندگی، خوراک اور باقاعدہ فالو اپ پر بھی منحصر ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=general-surgeon

Vinkmag ad

Read Previous

ہاتھ کی پیوند کاری

Leave a Reply

Most Popular