Vinkmag ad

استعمال شدہ ٹی بیگزبھی کارآمد

استعمال شدہ ٹی بیگزبھی کارآمد

٭تیزدھوپ میں نکلنے سے پہلے ٹی بیگ کو15 منٹ کے لیے چہرے اورجلد پررکھیں۔ اس سے جلد سورج کی تپش سے محفوظ رہے گی۔اگردھوپ کی وجہ سے جلد پرجلن ہوتوبھی یہ بیگ رکھنے سے آرام ملتا ہے۔

٭دوٹی بیگزکوگرم پانی میں ڈبوئیں اورانہیں بند آنکھوں پر 20 منٹ کے لیے رکھیں۔ یہ عمل آنکھوں کوسکون پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرتا ہے۔

٭ٹی بیگزسے ہاتھوں کا اچھی طرح مساج کریں۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں ٹی بیگزڈالیں اوراس میں کچھ دیرپاؤں ڈال کربیٹھیں۔ اس سے پاؤں کی بو کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جلد بھی نرم ہوجاتی ہے۔

٭ٹی بیگزکوگرم پانی میں ڈالیں اوراس کی بھاپ لیں۔ اس دوران سرکو تولیے کی مدد سے ڈھانپ لیں تاکہ بھاپ زیادہ دیرتک اندررہے۔ یہ چہرے کی چمک بڑھانے کے لیے مفید ٹوٹکہ ہے۔

٭بال دھونے کے بعد ان میں ٹی بیگ کھول کرلگائیں اورکچھ دیربعد پانی سے سراچھی طرح دھولیں۔ یہ بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنرکا کام کرتا ہے۔

٭قالین میں دھول اورگردوغبارجمع ہوجاتا ہے جو دمے اورسانس کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ دھول کو جذب کرنے کے لیے ٹی بیگزکوہلکا خشک کریں۔ پھرقالین پربیگزکھول کرپتی پھیلا دیں اورچند منٹس تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد اس کو جھاڑو یا ویکیوم کلینرکی مدد سے صاف کرلیں۔

٭استعمال شدہ ٹی بیگزبہترین قدرتی کھاد کا کام دیتے ہیں۔ انہیں ضائع کرنے کے بجائے سبزیوں اوردوسرے پودوں کی جڑوں میں ڈال دیں۔ ان میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہیں۔

٭منہ کے چھالے خاصی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کچھ دنوں تک ٹھیک تو ہوجاتے ہیں لیکن ان سے جلد نجات پانے کے لیے ان کے اوپر   ٹی بیگزرکھیں۔

قابل توجہ امور

استعمال شدہ ٹی بیگزکے بے شمارفوائد ہیں۔ ان سے مستفید ہونے کے لئے کچھ باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جو یہ ہیں

٭کمرے کے عام درجہ حرارت پریہ ایک دن تک ٹھیک حالت میں رہ سکتے ہیں جس کے بعد ان میں جراثیم پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر انہیں محفوظ کرنا چاہیں توفریزرمیں رکھ دیں۔

٭ٹی بیگ استعمال کے قابل ہے یا نہیں، یہ پتہ لگانے کے لئے اسے سونگھیں۔ اگراس میں بو محسوس ہوتواستعمال نہ کریں۔

نوٹ: شدید نوعیت کی الرجی ،جلن یا مسوڑھوں کی تکلیف کی صورت میں محض ٹوٹکوں پرانحصار کے بجائے فوری طورپرمتعلقہ شعبے کے ڈاکٹرسے رجوع کریں ۔

Tea bags benefits, prevent sunburn, treat dark circles, natural conditioners, natural fertilizer

Vinkmag ad

Read Previous

آوازکی آلودگی

Read Next

پہلے 28 دن بچے کی دیکھ بھال

Leave a Reply

Most Popular