Vinkmag ad

پہلے 28 دن بچے کی دیکھ بھال

ایک ماہ یا 28 دن کے بچوں کو نوزائیدہ کہا جاتا ہے۔ شیرخواربچوں میں کل اموات کا 70 فی صد انہی نوزائیدہ بچوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ ان میں سے بھی 60 سے 70 فی صد بچے پہلے ہی ہفتے فوت ہوجاتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کی لئے ضروری ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے ماہ اورخاص طورپر پہلے ہفتے پرخصوصی توجہ دی جائے۔

ماں کا دودھ

بچے کے لئے ماں کا دودھ نہایت ضروری ہے۔ دودھ پلانے سے قبل ماؤں کو چاہئے کہ اپنے ہاتھ اورچھاتیاں اچھی طرح دھولیں اورلیٹ کر  دودھ نہ پلائیں۔ اس کے علاوہ بچے کوکوئی اورچیزپلانے یا کھلانے سے گریزکریں۔

بچے کا لباس

بچے کو موسم کے مطابق کپڑے پہنائیں اوراسے خشک رکھیں یعنی جب وہ پیشاب یا پاخانے سے فارغ ہو تواس کے کپڑے فوراًبدل دیں۔ اس طرح اس کی جلد خراش اورجلن سے محفوظ رہے گی۔ بچے کے ناڑوکومت چھیڑیں اورنہ ہی اس پرکچھ  لگائیں۔ یہ خود بخود سوکھ کرجھڑ جاتا ہے۔

ڈاکٹر سے رجوع

بچے کو دودھ پینے میں دقت محسوس ہوتی ہو‘ وہ تیزتیزسانس لے رہا ہو‘ اس کے ہونٹ نیلے پڑجائیں‘ ناخن، جلد اورآنکھوں کی رنگت پیلی ہو جائے‘ آنکھوں سے پانی بہتا ہو‘ اس پرغنودگی چھائی رہتی ہو یا باربارنرم پاخانہ آتا ہو تو اسے فوری طورپرکسی ڈاکٹرکو دکھائیں۔ بچے کو پولیو اوردیگر ضروری ویکسینزکا کورس مکمل کروائیں۔

کان کا درد

 چھوٹے بچوں میں کان درد کافی عام  مسئلہ ہے تاہم اگرکانوں میں تھوڑی سی بھی تکلیف یا خارش ہو تو اسے سنجیدگی سے لیں۔ کانوں کی کوئی بھی تکلیف آگے چل کربچوں کی سماعت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

بہت زیادہ بے چینی‘ دودھ پینے سے انکار‘ چہرے یا گالوں کوکھجانے کی کوشش کرنا‘ بدہضمی اورقے کی شکایت کان کے انفیکشن کی عام علامات ہیں۔ کانوں سے کوئی مواد بہہ رہا ہو تونیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کراسے احتیاط سے صاف کرلیں۔ اس کےعلاوہ خود کوئی دوادینے کی کوشش نہ کریں۔

neonate care, first 28 days after birth, ear pain, feeding, dressing, Essential newborn care, bachon ki care

Vinkmag ad

Read Previous

استعمال شدہ ٹی بیگزبھی کارآمد

Read Next

کیا بالوں کو صابن سے دھونا زیادہ بہتر ہے؟

Leave a Reply

Most Popular