Vinkmag ad

خربوزہ قیمت میں کم ، فوائد میں زیادہ

خربوزہ قیمت میں کم ، فوائد میں زیادہ

رسیلے‘میٹھے اورذائقہ دارخربوزے موسمِ گرما کا بہترین پھل ہیں۔ اگر یہ پھیکے ہوں تو بھی اپنے اندربے پناہ فوائد رکھتے ہیں۔ یہ پھل تیز دھوپ اورلُو کا مقابلہ کرنے میں ہمارے جسم کی مدد کرتا ہے۔ اس کا تعلق لوکی یعنی کدو کے خاندان سے ہے۔

غذائیت

خربوزے میں وٹامن اے‘ بی‘ ڈی‘ پروٹین‘ نشاستہ‘ کیلشیم‘ فولاد‘ تانبا اورگلوکوزپایا جاتا ہے۔ سخت لواورتپش کے موسم میں کام کرنے والے مزدورخربوزہ کھا کر تسکین پاسکتے ہیں۔ آدھا کلوگرام خربوزے سے پیٹ بھرجاتا ہے اوردوروٹیوں کے برابرغذائیت بھی مل جاتی ہے۔ روایتی یونانی طب میں اسے مختلف بیماریوں اور طبی کیفیات کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تکلیف دہ ایام

بہت سی لڑکیاں مخصوص ایام میں پیٹ کے نچلے حصے میں درد کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ وہ کبھی اس حصے میں بوجھ محسوس ہونے کی بات کرتی ہیں تو کبھی پیشاب میں جلن اورسوزش کی شکایت کرتی ہیں۔ اُن کے لئے خربوزہ اکسیردوا بھی ہے اوربھرپورغذا بھی۔ وہ اگرروزانہ دو تین خربوزے سہ پہر کے وقت چھ سے سات ہفتے کھالیں توان کی یہ تکالیف جاتی رہیں گی۔ مزیدبراں اس کے استعمال سے ایام کی کمی اور بے قاعدگی کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

کم دودھ کی شکایت

بعض ماؤں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا دود ھ کم ہے۔ وہ اگر خربوزے کھائیں تو اُن کے دودھ کی مقدار بڑ ھ جائے گی۔

گودے کا ماسک

پکے ہوئے خربوزے کا چھلکا اتارکرکانٹے سے اچھی طرح مسل لیں اورپودینے کے تین پتے پیس کراس میں ملالیں۔ اس طرح تیار کردہ ماسک چہرے پر لگا نے سے چھائیاں دورہوجائیں گی۔ خربوزے کے چھلکے سُکھا کراس میں بادام کی کھلی ڈال کرپیس لیں تو بہت عمدہ گھریلوابٹن تیارہوجائے گا۔ اسے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی رنگت صاف ہوجاتی ہے۔ اگر آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جائیں تو خربوزے کے گودے کا ماسک لگانے سے وہ بھی دورہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خربوزہ کھانے سے چہرے کے داغ دھبے ختم اوررنگت نکھر آتی ہے۔

کیل مہاسوں کا علاج

کیل مہاسے چہرے کا حسن ماند کردیتے ہیں۔ اگر یہ آپ کو پریشان کر رہے ہوں تو خربوزے کے چھلکے سکھاکرپیس لیں۔ اس کے بعد مونگ کی دال ایک چمچ اورچنے کی دال ایک چمچ پیس لیں۔ ان تینوں اجزاء کو تھوڑی سی دہی میں ملا کرکانٹے سے خوب پھینٹ لیں۔ اس مواد کورات کے وقت سونے سے پہلے چہرے پرلگائیں اورخشک ہونے پراُتارلیں۔ بعد میں چہرے پرعرق گلاب لگائیں‘ کیل مہاسے دورہوجائیں گے۔

اگرنیند روٹھ جائے

نیند بہت بڑی نعمت ہے جو ہمیں ہر رو تازہ دم کر تی ہے۔ بعض لوگ پریشانیوں یا کسی بیماری کی وجہ سے پر سکون نیند سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی راتیں کروٹیں بدلتے گزرنے لگتی ہیں۔ ایسے میں وہ نیند کی گولیوں کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ بے خوابی کے شکار مریضوں کو چاہئے کہ چھٹانک بھر خربوزے کے بیج ایک گلاس دودھ میں ڈال کراس میں حسب ذائقہ چینی ملائیں اورانہیں گرائنڈکر کے پی لیں۔ یہ بیج اعصاب کو قوت بخشتے ہیں جس کے نتیجے میں بے خوابی سے افاقہ ہوتا ہے۔

جسمانی کمزوری کا علاج

تولہ بھر خربوزے کے چھلے ہوئے بیج لیں اور انہیں ایک گلاس دودھ میں تھوڑی سی چینی ملا کر نہار منہ پی لیں۔ دوتین ہفتے تک اس معمول پر عمل کرنے سے جسمانی قوت بحال ہوجائے گی۔

٭روزانہ سہ پہر کے وقت خربوزہ کھانے سے قبض دور ہوتی ہے۔
٭خربوزہ معدے‘آنتوں اور غذا کی نالی کی خشکی دور کرتا ہے۔
٭ اس سے جوڑوں کے دردکے مریض بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

benefits of watermelon, nutritional value, weakness, mask

Vinkmag ad

Read Previous

بلیک بین اور کارن سلاد 

Read Next

موسم برسات کی بیماریاں

Leave a Reply

Most Popular