Vinkmag ad

بلیک بین اور کارن سلاد 

بلیک بین اور کارن سلاد

اجزاء

کالے یا سرخ بینز کا ڈبہ 1عدد (15اونس والا)
مکئی کے پیلے دانے(ابلے ہوئے) 2کپ
سرخ شملہ مرچ(چاپ) 1/4 کپ
ہرےدھنیے کے پتے(چاپ) 1/4کپ
نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ

ترکیب

اگر ڈبے کے بینز استعمال کر رہے ہیں تو انہیں دھو کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نچڑ جائے ورنہ تازہ بینز کو فوراً ابال کر نرم کر لیں۔

سلاد کے پیالے میں بینز،مکئی کے دانے ،باریک شملہ مرچ، ہرے دھنیے کے پتے، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر شامل کریں۔ اب انہیں اچھی طرح اس میں ملائیں۔

اگر پسند کریں تو ذائقہ اور اچھا بنانے کے لئے تھوڑا لیموں کا رس بھی ملالیں۔

نوٹ

فی کس آدھے پیالے میں 65 کیلوریز ہوں گی۔

غذائیت پہچانئے

یہ ایک اینٹی آکسی ڈنٹ اور صحت بخش سلاد ہے جو تمام عمر کے افراد کے لئے موزوں ہے ۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی اچھا ہے جو اپنا وزن اور کولیسٹرول کو مناسب حد میں رکھنے کی کوشش میں ہیں۔اس میں مکئی کے دانے اور بینز پوٹاشیم،فائبر،وٹامن بی 1،فولیک ایسڈ اور پروٹینز سے بھرپور ہیں۔ یہ سلاد بلڈ پریشر کو کم کرنے، جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے اورکولون کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے۔ گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس پر زیادہ نمک ڈالنے سے پرہیز کریں۔ اس کی جگہ لیموں کے رس کا استعمال مفید ہے۔اس سلاد کو دہی کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

Beans and corn salad, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

چقندر کھائیں‘ خون بنائیں

Read Next

خربوزہ قیمت میں کم ، فوائد میں زیادہ

Leave a Reply

Most Popular